ممبئی: بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ خوشخبری دونوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں سے شیئر کی۔

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول نے جنوری 2023 میں شادی کی تھی اور اب ان کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، جس پر دونوں خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اتھیا شیٹی کے والد، معروف اداکار سنیل شیٹی، جو بالی وڈ کے بڑے ناموں میں شمار ہوتے ہیں، نانا بننے پر بے حد خوش ہیں اور سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب، کے ایل راہول انڈین پریمیئر لیگ (IPL) میں مصروف تھے لیکن بیٹی کی پیدائش کے باعث وہ آج کا میچ نہیں کھیلیں گے اور اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty)

مداحوں اور ساتھی کرکٹرز کی جانب سے جوڑے کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بالی وڈ شخصیات بھی اس خوشخبری پر اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کر رہی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے ایل راہول

پڑھیں:

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کی موت میں ’فاؤل پلے‘ تھا کہ نہیں؟ سی بی آئی نے حتمی رپورٹ پیش کردی

بھارتی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق 2 مقدمات میں حتمی رپورٹس ممبئی کی عدالت میں پیش کردی ہیں، جن کے مطابق ان کی بظاہر پراسرار موت کے پیچھے کسی ’فاؤل پلے‘ کو ثابت کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

سی بی آئی نے اگست 2020 میں پٹنہ میں سوشانت سنگھ کے والد کے کے سنگھ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے بعد تفتیش کا آغاز کیا، انہوں نے اداکارہ ریا چکرورتی اور دیگر پر خودکشی میں معاونت، مالی فراڈ اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سوشانت کی موت خودکشی نہیں تھی، سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی کا نیا انکشاف

 جواب میں، ریا چکرورتی نے ممبئی میں جوابی شکایت درج کرائی، جس میں الزام لگایا گیا کہ سوشانت کی بہنوں نے اداکار کے لیے جعلی طبی نسخہ حاصل کیا تھا۔

برسوں کی تحقیقات کے بعد، سی بی آئی نے اب دونوں معاملات میں مقدمہ بند کرتے ہوئے حتمی رپورٹ داخل کی ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی تحقیقات میں کسی مجرمانہ سازش یا غلط کام کا پردہ فاش نہیں ہوا جو سوشانت سنگھ کی موت کا باعث بنا ہو۔

اداکارہ ریا چکرورتی کے وکیل ستیش منیشنڈے نے سی بی آئی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تمام زاویوں سے کیس کے ہر پہلو کی اچھی طرح سے جانچ کرنے کے بعد کیس ختم کردیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی آر جے سمرن سنگھ گھر میں مردہ پائی گئیں

’سوشل اور الیکٹرونک میڈیا میں جھوٹے بیانیہ کی مقدار بالکل غیر ضروری تھی، وبائی بیماری کی وجہ سے (کووڈ) ہر کوئی ٹی وی اور سوشل میڈیا پر چپکا ہوا تھا۔ بے قصور لوگوں کو پکڑ کر میڈیا اور تفتیشی حکام کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔‘

حق کا دعوی کرتے ہوئے، ایڈوکیٹ منیشنڈنے نے کہا کہ ریا چکرورتی کو ان کہے مصائب سے گزرنا پڑا اور 27 دنوں تک بغیر کسی قصور کے انہیں جیل میں رہنا پڑا، یہاں تک کہ جسٹس سارنگ وی کوتوال نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

34 سالہ اداکار سوشانت سنگھ 14 جون 2020 کو ممبئی میں اپنی باندرہ کی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے تھے، جس نے ایک بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا تھا،  بعد ازاں تفتیش سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کو سونپ دی گئی، ممبئی کے کوپر اسپتال میں کیے گئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت کی وجہ دم گھٹنا بتایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ ارچنا سنگھ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، ویڈیو وائرل

گزشتہ ماہ اپنے بیٹے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق مفاد عامہ کی عرضی پر ممبئی ہائیکورٹ کی سماعت سے پہلے، کے کے سنگھ نے مہاراشٹر کی نئی حکومت کے تحت انصاف کی امید ظاہر کی۔

کے کے سنگھ طویل عرصے سے دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ ان کے بیٹے سوشانت کی موت خودکشی سے نہیں ہو سکتی تھی، سی بی آئی کی تحقیقات پر انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی نے وقت پر اپنا کام نہیں کیا۔

تاہم، وہ عدالتی کارروائی کے بارے میں پرامید رہے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ عدالت سے جو بھی فیصلہ ہوگا، درست ہوگا اور امید ہے کہ جلد ہی سامنے آجائے گا۔

مزید پڑھیں: معروف بھارتی ٹی وی اداکارہ کا بیٹا مردہ حالت میں کھیت سے برآمد، 2 دوست گرفتار

اپنے اکلوتے بیٹے کو کھونے کے جذباتی صدمے پر غور کرتے ہوئے، کے کے سنگھ نے کہا کہ 5 سال بعد بھی مغلوب ہونا فطری ہے۔ انہوں نے شیو سینا (یو بی ٹی) کے ایم ایل اے آدتیہ ٹھاکرے کے کیس سے مبینہ تعلق سے متعلق میڈیا کی رپورٹوں کو تسلیم کیا لیکن کہا کہ سچائی کا تعین عدالت میں کیا جائے گا۔

’ہم نے میڈیا کو بھی سنا، لیکن ہمیں نہیں معلوم کہ حقیقت کیا ہے، اب اس کا فیصلہ عدالت میں ہو گا، وہ لوگ جان لیں گے، ہم کہہ سکتے ہیں کہ سوشانت سنگھ نے خودکشی نہیں کی ہو گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الیکٹرونک میڈیا باندرہ پٹنہ پوسٹ مارٹم حتمی رپورٹ ریا چکرورتی سوشانت سنگھ راجپوت سی بی آئی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن فاؤل پلے کوپر اسپتال ممبئی مہاراشٹر ہائیکورٹ

متعلقہ مضامین

  • شردھا کپور کی ان دیکھی جھلک صارفین کو دنگ کرگئی
  • نیہا ککڑ کی کنسرٹ میں تاخیر پر مداحوں کا شدید غصہ، گلوکارہ اسٹیج پر روپڑیں
  • بالی ووڈ اداکارہ اتھیا اور کرکٹر کے ایل راہول کے یہاں بیٹی کی پیدائش
  • آئی پی ایل : کے ایل راہول ٹیم کے پہلے میچ میں حصہ کیوں نہ لے سکے؟
  • بھارتی کرکٹر اور اداکار جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش
  • ’ایسا کچھ بھی یاد نہیں‘، جاوید شیخ کے الزامات پر عمران ہاشمی بول پڑے
  • ویلکم کے سیٹ پر میری توجہ کے لیے انیل کپور اور نانا پاٹیکر جھگڑتے تھے: ملیکہ شیراوت
  • “ویلکم” کے سیٹ پر میری توجہ کے لیے انیل کپور اور نانا پاٹیکر جھگڑتے تھے: ملیکہ شیراوت
  • بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کی موت میں ’فاؤل پلے‘ تھا کہ نہیں؟ سی بی آئی نے حتمی رپورٹ پیش کردی