پاک بنگلادیش سیریز سے ون ڈے میچز غائب، مگر کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان وائٹ بال سیریز سے ون ڈے میچز غائب کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈز نے آنے والی باہمی سیریز سے ون ڈے میچز کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی تصدیق بورڈ نے بھی کردی ہے۔
اس کی جگہ دونوں بورڈز نے ٹی 20 میچز کھیلنے پر اتفاق کیا تاکہ آئندہ برس فروری میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ اور اس سے قبل رواں برس ستمبر میں بھارت کی میزبانی میں مختصر فارمیٹ کے ایشیاکپ کی تیاری ہوسکے۔
فیوچر ٹور پروگرام کے تحت بنگلادیش کو مئی میں 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی20 میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا تھا، اب ایک روزہ میچز کے بجائے بنگال ٹائیگرز اس ٹور میں 5 ٹی20 میچز کھیلیں گے۔
جولائی میں بنگلادیش کو 3 ون ڈے میچز کیلئے پاکستان کی مجوزہ طور پر میزبانی کرنا تھی مگر اب گرین شرٹس بھی بنگلادیش میں صرف ٹی20 میچز ہی کھیلیں گے۔
دونوں ملکوں کے درمیان یہ سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ نہیں ہے تاہم دونوں بورڈز نے اس دستیاب ونڈو کو باہمی سیریز سے کارآمد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پا
کستان ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ سے ٹی 20 سیریز کھیلنے میں مصروف ہے، جس کے بعد دونوں ٹیموں میں 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
کیوی دیس سے واپسی کے بعد کھلاڑی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں حصہ لیں گے جو 11 اپریل سے 18 مئی تک شیڈول ہے، پھر گرین شرٹس بنگلادیش ٹیم کی میزبانی کریں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ون ڈے میچز
پڑھیں:
چوتھا ٹی20؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف 5 وکٹیں گر گئیں
نیوزی لیںڈ نے سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ میں پاکستان کیخلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنالیے۔
ماونٹ مونگانوئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کیوی اوپنرز ٹم سیفرٹ اور فن ایلن نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم سیفرٹ 44 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، بعدازاں فن ایلن نے 19 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں مارک چیمپمین 24، جیمز نیشم اور مچل ہے 3، 3 رنز بناکر پویلین روانہ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 12 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 اور عباس آفریدی، ابرار احمد اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ میچ میں فتح یقینی بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ سیریز برابر کرسکیں۔
اس موقع پر نیوزی لیںڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ول او رورک اور جیکب ڈفی کی جگہ کائل جیمیسن اور بین سیئرز کو موقع دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں فتح کیساتھ سیریز جیتنا پہلا ہدف ہے۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:
کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمیز نیشم، مچل ہے، ایش سودھی، زکیری فولکس اور جیکب ڈفی
Post Views: 1