خیبر پختون خوا پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی پولیس کی تنخواہوں سے نسبتاً کم ہیں۔

جیو نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق آئی جی بلوچستان کی ماہانا تنخواہ خیبر پختون خوا کے آئی جی سے 3 لاکھ 69 ہزار 498 روپے زیادہ ہے۔

بلوچستان کے ایس پی کی تنخواہ خیبر پختون خوا کے ایس پی سے 2 لاکھ 21 ہزار 196 روپے زیادہ ہے۔

آئی جی خیبر پختون خوا نے پولیس فورس کی تنخواہیں بڑھانے کے لیے وزیراعلیٰ کو خط ارسال کیا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خیبر پختون خوا

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کے اٹارنی جنرل آفس میں بڑے پیمانے پر تبدیلی

پشاور:

خیبر پختونخوا کے اٹارنی جنرل آفس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردی گئی ہیں اور ڈپٹی اٹارنی جنرل ون ثنا اللہ خان کو خیبر پختونخوا کا نیا ایڈیشنل اٹارنی جنرل تعینات کر دیا گیا۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان کے دفترسے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کے اڑارنی جنرل آفس میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ مختلف نئے نام بھی جاری کردیے ہیں اور دفتر کے کئی افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ثنا اللہ خان کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان خیبر پختونخوا کی نئی ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں ہیں، اس کے ساتھ ساتھ پیپلزلائز فورم خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر گوہر رحمان خٹک ڈپٹی اٹارنی جنرل ون کی حثیت سے خدمات سرانجام دیں گے۔

اسی طرح پاکستان مسلم لیگ( ن) سے تعلق رکھنے والے محمد عاطف نذیر ڈپٹی اٹارنی جنرل ٹو اور اکبر یوسف  ڈپٹی اٹارنی جنرل تھری اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان کی اسامیوں پر بھی نئے تعیناتیاں کی گئی ہیں۔

بیرسٹر راحت علی خان نحقی کوایک بار اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے، دیگر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات ہونے والوں میں اشفاق خلیل، فصیح اللہ، تیورخان، فرہاد علی اور اشفاق احمد شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختون خوا حکومت کا جامعات کو خود کفیل بنانے کا فیصلہ
  • کارکنوں نے حقیقی آزادی اور عمران خان کی رہائی کا عہد کیا ہے: بیرسٹر محمد علی سیف
  • آئی جی پختونخوا کا وزیراعلیٰ کو خط، صوبے کو ہارڈ ایریا قرار دینے کا مطالبہ
  • خیبر پختونخوا میں پرائمری اور سیکنڈری اسکول ٹیچنگ کی نوکریوں کے لیے 2 لاکھ 18 ہزار سے زائد پی ایچ ڈی ہولڈرز کی درخواستیں
  • کابینہ اراکین کی تنخواہوں کا معاملہ، حقیقت کیا ہے؟
  • آئی جی کے پی کا پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر لانے کیلئے علی امین گنڈا پور کو خط
  • آئی جی کا وزیراعلیٰ سے خیبر پختونخوا کو ہارڈ ایریا قرار دینے کا مطالبہ
  • دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی یوم پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا
  • خیبرپختونخوا کے اٹارنی جنرل آفس میں بڑے پیمانے پر تبدیلی