بلوچستان نیشنل پارٹی نے گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی تحریک کا شیڈول جاری کردیا۔

آج بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان جبکہ (کل) 26 مارچ کو پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

بی این پی کے احتجاجی شیڈول کے مطابق 28 مارچ کو اختر مینگل کی زیرقیادت وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ ہوگا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

عیدالفطر پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے عید الفطر اور موسم بہار کے موقع پر سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے بھی عید کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق تعلیمی ادارے عیدالفطر کے موقع پر 31 مارچ سے 2 اپریل تک 3 دن کے لیے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے، جس کے لیے ماہِ شوال کا چاند 29 مارچ کو 3 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا اور 30 مارچ کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا اس وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے ہوگی، جس کے باعث ماہ شوال کا چاند با آسانی سے دیکھا جا سکے گا، تاہم ماہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
مزیدپڑھیں:کیا زکوٰۃ کی رقم سے ملازمین کو افطاری کروا سکتے ہیں؟

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان
  • بلوچستان نیشنل پارٹی کی شٹرڈاؤن ہڑتال ناکام رہی، ڈی جی پی آر بلوچستان
  • ماہ رنگ بلوچ کے گرفتاری کے خلاف اختر مینگل کا لانگ مارچ کا اعلان، اے این پی کی حمایت
  • فرح عظیم شاہ کیخلاف تحریک استحقاق بلوچستان اسمبلی میں کیوں جمع کرائی گئی؟
  • خواتین کی گرفتاری کیخلاف بی این پی کا احتجاجی شیڈول جاری
  • زمرک خان اچکزئی نے فرح عظیم شاہ کیخلاف تحریک استحقاق بلوچستان اسمبلی میں جمع کرادی
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ سنگین، پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا
  • عیدالفطر پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری
  • 23 مارچ عزم، یکجہتی اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان