Juraat:
2025-03-26@00:10:54 GMT

سینٹرل کا علاقہ شریف آباد ماوا گٹکا کی منڈی میں تبدیل

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

سینٹرل کا علاقہ شریف آباد ماوا گٹکا کی منڈی میں تبدیل

 

ایس ایچ او شریف آباد مہر یوسف کی سرپرستی ، گٹکا ڈیلر شان عرف نوا کے ماوا گٹکا کی فروخت جاری
پولیس شان عرف نوا وقاص عرف وکی کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ، علاقہ مکین سراپا احتجاج

ڈسٹرکٹ سینٹرل کا علاقہ شریف آباد غریب آباد ماوا گٹکا کی منڈی میں تبدیل، تفصیلات کے مطابق تھانہ شریف آباد کی حدود میں شان عرف نوا ایک بار پھر سرخیوں میں، شان عرف نوا کا گٹکا ماوا مبینہ پولیس سرپرستی میں شریف آباد غریب آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زور و شور سے دستیاب ہے ۔اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار ایس ایچ او شریف آباد مہر یوسف اور دیگر پولیس پارٹی سے ماوا گٹکا کی فروخت بند کرانے کے حوالے سے درخواستیں دی ہیں لیکن پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ شریف آباد پولیس عید سے قبل عیدی جمع کرنے میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق عید سے قبل علاقے میں ایس ایچ او شریف آباد نے تمام غیر قانونی کاموں کا بھتہ بھی بڑھا دیا ہے جس کے بدلے متعلقہ پولیس تمام غیر قانونی کاموں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔
دوسری جانب شریف آباد پولیس غیر قانونی تعمیرات پر فی چھت 50ہزار سے 80ہزار روپے تک وصول کرنے لگی ہے، چھت کی بھرائی کے لیے آنے والی گاڑی ایس ایچ او شریف آباد کے حکم پر جوڑ توڑ کر کے چھوڑنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بلڈر مافیا کو پریشانی سے بچانے کے لیے رات 12 بجے کے بعد غیر قانونی چھتیں ڈالنے کے حوالے سے ایس ایچ او شریف آباد کو پہلے پلاٹ نمبر واٹس ایپ کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں ایس ایچ او کے کارندے ڈیل کر کے رقم ایس ایچ او تک پہنچاتے ہیں ۔اس تمام صورتحال سے علاقہ مکین شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔علاقہ مکینوں نے پولیس حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ شریف آباد کی حدود سے تمام غیر قانونی کاموں کو ختم کیا جائے اور اس میں شریک تمام اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

راولپنڈی: زیر زمین سیوریج لائن پھٹ گئی، سڑک پر شگاف، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے خیابان سرسید میں زیر زمین سیوریج لائن دھماکے سے پھٹ گئی۔

اہل علاقہ کے مطابق دھماکے سے سڑک پر شگاف پڑگیا، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہےکہ خیابان سرسید میں زیر زمین سیوریج لائن میں تیسری بار دھماکا ہوا ہے، علاقے میں جوتےکی فیکٹری کے باعث سیوریج لائن میں گیس بھرجاتی ہے۔

اہل علاقہ کے مطابق سیوریج لائن میں گزرنے والی گیس پائپ لائن بھی لیک ہے، سوئی گیس والوں کو کئی بار درخواست دی، شنوائی نہیں ہوئی۔
مزیدپڑھیں:تعلیمی اداروں میں عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا،جانئے کتنے دن سکول و کالج بند رہیں گے

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: زیر زمین سیوریج لائن پھٹ گئی، سڑک پر شگاف، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے
  • ہنگو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
  • دریائے جہلم بھی ریت کے میدان میں تبدیل، دریائے چناب بھی خشک
  • تین دن میں 11 لاکھ روپے بھیک اکٹھی کرنے والا پاکستانی بھکاری شارجہ میں گرفتار
  • ایف آئی اے کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا
  • تین دن میں 10 لاکھ روپے جمع کرنے والا بھکاری گرفتار
  • مٹیاری: موٹر وے پولیس کی کارروائی، گٹکا اور جعلی نمبر پلیٹس برآمد
  • دریائے جہلم بھی ریت کے میدان میں تبدیل، دریائے چناب بھی خشک ہوگیا
  • دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے: شہباز شریف