اقوام متحدہ نے اسرائیل کو غزہ میں اپنے ہیڈکوارٹر پر حملے کا ذمہ دار قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
غزہ: اقوام متحدہ نے باضابطہ طور پر اسرائیل کو غزہ میں اپنے ہیڈکوارٹر پر حملے کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے، جس میں ایک غیر ملکی اہلکار ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہوئے تھے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے مطابق، 19 مارچ کو دیر البلح میں اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ پر ہونے والا حملہ اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری کا نتیجہ تھا۔
اسرائیلی فوج نے ان الزامات کو مسترد کیا تھا اور کہا تھا کہ میڈیا غیر مصدقہ خبروں پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ تاہم، اقوام متحدہ نے حملے کی مکمل تحقیقات کے بعد اسرائیل کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ نے غزہ میں اپنے غیر ملکی عملے کی عارضی واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی حالیہ بمباری میں غزہ میں 700 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 400 خواتین اور بچے شامل ہیں۔ حماس کے مطابق، اس کے کئی اعلیٰ رہنما بھی ان حملوں میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ نے
پڑھیں:
پاکستان کا سلامتی کونسل سے کشمیریوں سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور
پاکستان نے ایک بار پھر سلامتی کونسل سے کشمیریوں سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ اعلیٰ سطح کی کھلی بحث میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر بدستور سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس مسئلے کا منصفانہ اور حتمی حل تاحال قراردادوں کے مطابق باقی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام سے استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت کے حصول کا وعدہ کیا گیا تھا، یہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ اس حقِ خودارادیت کو عملی جامہ پہنائے اور مسئلے کا پائیدار اور منصفانہ حل تلاش کرے۔
اپنی تقریر میں طارق فاطمی نے اقوام متحدہ مشنز میں پاکستان کے طویل المدتی کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ’پیس بلڈنگ کمیشن‘ کے بانی ممبران میں سے ہیں۔ پاکستان نے اب تک پوری دنیا میں 2 لاکھ 35 ہزار اہلکار اقوام متحدہ کے 48 مشنز میں تعینات کیے، ان مشنز میں 181 پاکستانی اہلکار شہید ہوئے۔
انہوں نے مستقبل میں بھی امن مشن جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ سلامتی کونسل طارق فاطمی مسئلہ کشمیر