محکمہ خزانہ نے 5 ہسپتالوں کو تنخواہوں اور آپریشنل اخراجات کیلئے بجٹ جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ پنجاب نے 5اہم ہسپتالوں کو تنخواہوں اور آپریشنل اخراجات کے لیے بجٹ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیڈی ایچیسن ہسپتال کو 15 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال کو 22 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ فراہم کیا گیا ہے۔
میو ہسپتال کو 1 ارب 80 کروڑ روپے، میاں منشی ہسپتال کو 14 کروڑ 60 لاکھ روپے اور چائلڈ ہیلتھ یونیورسٹی کو 9 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔
سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
محکمہ خزانہ کی جانب سے یہ بجٹ ہسپتالوں کے اکاونٹس میں آن لائن منتقل کردیا گیا ہے تاکہ ہسپتالوں کی مالی ضروریات پوری کی جا سکیں اور مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہسپتال کو
پڑھیں:
کراچی: پانی فراہم نہ کرنے پر جھگڑا، مکان مالک نے کرائے دار کو قتل کردیا، کیس کا فیصلہ 12 سال بعد سنادیا گیا
کراچی میں پانی فراہم نہ کرنے پر کرائے دار اور مالک مکان کے جھگڑے میں قتل کا فیصلہ عدالت نے 12 سال بعد سنا دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے 12 سال پرانے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، کیس میں قتل کا جرم ثابت ہوگیا، ملزم کو 10 سال قید کی سزا اور 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
شریک ملزم ہارون کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا گیا، اس سے قبل مجرم سہیل کو دو بار سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی، ہائیکورٹ کے حکم پر کیس کا دوبارہ ٹرائل کیا گیا۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ مدعی کے مطابق وہ دو سال سے کرائے کے مکان پر رہائش پذیر تھا، مالک مکان پیسے دینے کے باوجود پانی فراہم نہیں کر رہا تھا، مکان خالی کرنے پر جھگڑا ہوا تو ملزم نے مدعی کے بھتیجے کو قتل کر دیا۔