کینیڈین پارلیمنٹ کا 30 ارکان کا غزہ میں قتل عام رکوانے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 30 ارکان اسمبلی میں سے تین پاکستانی نژاد بھی شامل ہیں، پارلیمنٹ کے ان ارکان میں سلمہ زاہد، اقراء خالد اور شوکت علی سمیت کئی نمایاں سیاستدان شامل ہیں، جنہوں نے اپنے خط میں حکومت پر زور دیا کہ وہ غزہ کی صورتحال کو سنجیدگی سے لے۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کی پارلیمنٹ تحلیل ہونے سے قبل 30 ارکان اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری فلسطینیوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے عملی اقدامات کرےاور اسرائیل کو کسی بھی قسم کی فوجی امداد یا ہتھیار فراہم نہ کرے۔ تفصیلات کے مطابق 30 ارکان اسمبلی میں سے تین پاکستانی نژاد بھی شامل ہیں، پارلیمنٹ کے ان ارکان میں سلمہ زاہد، اقراء خالد اور شوکت علی سمیت کئی نمایاں سیاستدان شامل ہیں، جنہوں نے اپنے خط میں حکومت پر زور دیا کہ وہ غزہ کی صورتحال کو سنجیدگی سے لے اور فوری طور پر اقدام کرے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے استعفے کے بعد ملک کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی ہے اور 28 اپریل کو عام انتخابات منعقد ہونے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب کینیڈین عوام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ بیان پر شدید غصہ پایا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انتخابات میں امریکا مخالف امیدواروں کو زیادہ ووٹ مل سکتے ہیں۔ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف عالمی سطح پر بھی مذمت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شامل ہیں
پڑھیں:
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو برطانوی ایوارڈ سے نواز دیا گیا
مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
ہانیہ عامر کو ایوارڈ دینے کی تقریب پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ افضل خان نے منعقد کی، تقریب میں برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے دوران برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے ہانیہ عامر سے ملاقات بھی کی اور ساتھ ہی انہیں بتایا کہ وہ ان کے بڑے مداح ہیں۔
سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز وائرل ہیں، جن میں اداکارہ نے ایوارڈ ملنے پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)
ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے قابلِ فخر ہے کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کر رہی ہیں، یہاں آنا ان کے لیے باعث فخر ہے، اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایسے ہی باہمی تعاون سے کام کر کے پاکستان کا نام روشن کرتی رہیں گی۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی پاکستانی کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہو بلکہ فروری 2025 میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری، نومبر 2024 میں ماہرہ خان جبکہ دسمبر 2024 میں فہد مصطفیٰ کو ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانوی پارلیمنٹ ہانیہ عامر ہانیہ عامر ایوارڈ