Islam Times:
2025-03-25@23:53:14 GMT

حجاز مقدس کیلئے حج پروازوں کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

حجاز مقدس کیلئے حج پروازوں کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلی حج پرواز یکم مئی کو روانہ ہوگی، سعودی عرب کیلئے حج پروازوں کا آغاز تقریباً 35 روز بعد کر دیا جائے گا۔ حج پروازوں کا شیڈول 10 اپریل تک جاری کئے جانے کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کا مرحلہ آن پہنچا، حجاز مقدس کیلئے حج پروازوں کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلی حج پرواز یکم مئی کو روانہ ہوگی، سعودی عرب کیلئے حج پروازوں کا آغاز تقریباً 35 روز بعد کر دیا جائے گا۔ حج پروازوں کا شیڈول 10 اپریل تک جاری کئے جانے کی توقع ہے، رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے اور ایک سعودی ایئر لائن سمیت 5 ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی، سرکاری سکیم کے تحت تقریباً 89 ہزار پاکستانی عازمین حجاج مقدس جائیں گے۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن 30 روز تک جاری رہے گا، آخری پرواز 30 مئی کو روانہ ہوگی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کیلئے حج پروازوں حج پروازوں کا کے مطابق

پڑھیں:

ڈاکٹر یاسمین راشد کے لکھے گئے خطوط تاریخ کی کتب کا حصہ ہوں گے‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد جس دلیری سے جیل کاٹ رہی ہیں وہ تو قابل تحسین ہے ہی لیکن ان کے لکھے گئے خطوط بھی تاریخ کی کتب کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے حالیہ لکھے گئے خط میں اس بدقسمتی کی طرف اشارہ کیا ہے کہ 23 مارچ کے روز چھپنے والی اخبارات کی سب سے بڑی خبریں یہ تھیں کہ بلوچستان میں شٹر ڈائون ہے۔

تحریک انصاف کے رہنمائوں پر پیکا ایکٹ لگ رہا ہے اور ججز کو قابو کرنے کے لیے حکومت ہر حد تک گرچکی ہے۔علاوہ ازیں اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکومت کے ظلم و جبر کے ہتھکنڈے نفرت کو ہوا دے رہے ہیں ، خدارا اس ملک پر رحم کریں ، عوام میں بے چینی اور افرا تفری بڑھ رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب والے عید سے قبل طوفانی بارشوں کیلئے تیار ہو جائیں
  • عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کب شروع ہو گی
  • حج پروازوں کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی
  • ڈاکٹر یاسمین راشد کے لکھے گئے خطوط تاریخ کی کتب کا حصہ ہوں گے‘ مسرت جمشید چیمہ
  • نواز الدین صدیقی کو فلم سیٹ پر جانے سے کیوں روکا گیا؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی 
  • نواز الدین صدیقی کو فلم سیٹ پر جانے سے کیوں روکا گیا؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی
  • سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینیوں کے حق خودارادیت پر زور
  • 2025 میں حج کرنے والے خبردار! سعودی حکومت نے لازمی شرط کا اعلان کردیا
  • حج 2025 کیلئے سعودی حکومت نے لازمی شرط کا اعلان کر دیا