Al Qamar Online:
2025-03-27@01:02:11 GMT

ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کیلئے کراچی کنگز کے کپتان مقرر

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کیلئے کراچی کنگز کے کپتان مقرر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز نے اپنی قیادت کا اعلان کر دیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔

کراچی کنگز نے 2025 کے پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ میں اپنی پہلی باری میں ڈیوڈ وارنر کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا تھا، بائیں ہاتھ کے اس دھواں دار بلے باز کو ان کی شاندار قائدانہ صلاحیتوں اور میچ وننگ کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ ہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز فیملی میں بطور کپتان خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کی قیادت اور میچ جتوانے کی صلاحیت ہماری ٹیم کے وژن سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔

کراچی کنگز پی ایس ایل 10 میں اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو ہوم گراؤنڈ پر ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی، ٹیم کے مداحوں کو امید ہے کہ وارنر کی قیادت میں کراچی کنگز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

TagsImportant News from Al Qamar.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: کراچی کنگز ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کی قیادت

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس سماعت کیلئے مقرر

190 ملین پاؤنڈ کیس، بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواستوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کل (منگل کو) سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس، بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواستوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کل (منگل کو) سماعت کے لیے مقرر کر دیا، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں اعتراضات کے ساتھ مقرر کیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنرکا بھارتی اداکاراؤں کیساتھ ڈانس ،ویڈیو وائرل
  • بنگلہ دیشی کرکٹر آئی سی یو میں زیر علاج، سابق کپتان کیلئے 24 گھنٹے اب بھی اہم قرار
  • ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے نئے باس بن گئے
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس، بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواستیں آج سماعت کیلئے مقرر 
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس سماعت کیلئے مقرر
  • پی ایس ایل 2025 کے لیے ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے کپتان مقرر
  • پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے جارح مزاج آسٹریلوی بیٹر کو کپتان مقرر کر دیا
  • آئی پی ایل 2025 میں ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر مہندر سنگھ دھونی نے خاموشی توڑ دی
  • ڈیوڈ وارنر گھنٹوں انتظار کرانے پر بھارتی ایئرلائن پر بھڑک اٹھے