Express News:
2025-03-25@23:50:52 GMT

فلم ’سکندر‘ کتنا بزنس کرے گی؛ سلمان خان نے بتادیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے عید پر ریلیز ہونے والی اپنی نئی فلم سکندر کی کامیابی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔

سلمان خان کی فلم سکندر کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا اس موقع پر اداکار اپنی فلم کے لیے کافی پُر امید نظر آئے۔ 

سلمان خان نے کہا کہ عید، دیوالی، سال نو اور دیگر تہواروں میں فلمیں کافی بزنس کرلیتی ہیں اور فلم سکندر میں تو مداحوں کے لیے بہت کچھ ہے۔

دبنگ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ایکشن تھرلر فلم ہے، فلم اچھی ہو یا بری، باکس آفس پر 200 کروڑ تو عبور کرلے گی۔

اس فلم میں سلمان خان کی ہیروئن رشمیکا مندانا بھی فلم کی کامیابی کے لیے کافی پُرامید ہے۔

فلم ناقدین بھی باوجود اس کے کہ فلم کے پوسٹر پر چربہ سازی کے الزامات لگ چکے ہیں فلم سکندر کی کامیابی کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ 

حالانکہ سلمان خان قتل کی دھمکیوں کے باعث اس فلم کی تشہیری مہن اُس طرح نہیں چلا رہے ہیں جس شاندار انداز سے وہ اپنی باقی فلموں کی چلاتے آئے ہیں۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فلم سکندر

پڑھیں:

گھروں میں سولر سسٹم کے بجائے ونڈ پاور سسٹم لگانا کتنا مفید ہے؟

پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں سے ہر خاص و عام پریشان ہے، بجلی کے زائد بلوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے گھروں میں سولر سسٹم لگانا شروع کر دیے تھے۔

تاہم حکومت کی جانب سے حال ہی میں نئے سولر صارفین سے بجلی کا فی یونٹ 27 روپے میں خریدنے کے بجائے 10 روپے میں خریدنے کے حوالے سے پالیسی متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت سولر سسٹم پر خرچ کی جانے والی رقم جو پہلے 5 سالوں میں وصول ہوتی تھی اب 10 سالوں سے بھی زائد وقت میں وصول ہو گی، اس وجہ سے سولر سسٹم کی جگہ اب لوگ ونڈ پاور سسٹم لگانے کا سوچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سولر پینلز مہنگے: 5 سے 12 کلوواٹ کے سولر سسٹم کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

وی نیوز نے ماہرین توانائی سے گفتگو کرکے یہ جاننے کی کوشش کی کہ پاکستان میں کیا ونڈ پاور سسٹم کامیاب ہے اور ونڈ پاور سسٹم لگانے پر اخراجات سولر سسٹم سے زیادہ آتے ہیں یا کم؟

رینیوایبل انرجی ایسوسی ایشن پاکستان کے سربراہ نثار لطیف نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ونڈ پاور سسٹم دنیا میں بھی کامیاب ہے اور پاکستان میں بھی اگر یہ لگائی جائے تو یہ کامیاب ہے لیکن اس سسٹم کی کامیابی کے لیے بہت سے عوامل کا ہونا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صوبہ سندھ کے علاقے جھمپیر میں بہت کامیاب ونڈ پاور پلانٹس تنصیب کیے گئے ہیں اور یہ گرڈ اسٹیشن کو بھی بجلی دیتے ہیں، پاکستان کے ہر علاقے میں ہوا کا تناسب مختلف ہے، کچھ علاقوں میں ونڈ پاور سسٹم زیادہ کامیاب نہیں ہو سکتے جبکہ سولر سسٹم کے لیے صرف سورج کی ضرورت ہے جو کہ ہر جگہ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ میں بڑے پیمانے پر سولر سسٹم دینے کا اعلان

نثار لطیف نے بتایا کہ دنیا بھر میں سب سے سستی بجلی سولر سے ہی بنائی جا رہی ہے، سولر سسٹم کی تنصیب کا عمل کم خرچ اور آسان ہے جبکہ ونڈ پاور سسٹم وہاں زیادہ کامیاب ہیں جہاں ہوا کا تناسب بہت زیادہ ہو۔

اخراجات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ونڈ پاور سسٹم لگانے پر سولر سسٹم سے دگنے اخراجات آتے ہیں، گھروں میں اگر سولر سسٹم 10 لاکھ کا لگتا ہے تو اتنی ہی بجلی بنانے کے لیے ونڈ پاور سسٹم پر 20 لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے، ونڈ پاور سسٹم بڑی تعداد میں میگا واٹ اور گیگا واٹس تک بجلی بنانے کے لیے زیادہ مفید ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اخراجات بجلی توانائی سولر سسٹم ونڈ پاور

متعلقہ مضامین

  • کیا یہ ثبوت کافی نہیں ہیں؟
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟
  • اسپیکر قومی اسمبلی کی ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان(اے پی پی) ایمپلائیز یونین کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
  • گھروں میں سولر سسٹم کے بجائے ونڈ پاور سسٹم لگانا کتنا مفید ہے؟
  • ایتھوپیا سے مکہ مکرمہ تک دنیا کی پہلی “کافی شاپ” کی حیرت انگیز کہانی
  • لائبریری سے لی گئی کتاب 98 سال بعد واپس، کتنا جرمانہ بنتا ہے؟
  • رشمیکا اور اپنی عمر کے موازنے پر سلمان خان کا ناقدین کو کرارا جواب
  • مولانا آزاد جمیل نے نوکری میں ترقی کا وظیفہ بتادیا
  •  نوائے وقت نے ہمیشہ بامقصد اور ملک و قوم کی ترجمانی کی صحافت کی: غوث علی شاہ