ہماری بیٹیاں بغیر چادر سڑکوں پر گھسیٹی جا رہی ہیں، اختر مینگل
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اختر مینگل نے آصف زرداری اور شریف برادران کو مخاطف کرتے ہوئے کہا کہ آج میری بیٹیاں سڑکوں پر دوپٹے کے بغیر گھسیٹی جا رہی ہیں اور آپ نہ صرف خاموش، بلکہ اس گناہ میں برابر کے شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ جب مریم نواز اور فریال تالپور کو رسوا کیا گیا تھا تو ہم آپ کے ساتھ کھڑے تھے، تاہم آج ہماری بیٹیوں کو سڑکوں پر بغیر دوپٹے کے گھسیٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری اور شریف برادران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی نہیں بھولوں گا۔ جب مریم نواز اور فریال تالپور کو سرعام رسوا کیا گیا، تب ہم آپ کے ساتھ کھڑے تھے۔ کیونکہ ہمارے لئے عزت سب سے پہلے ہے اور عورتوں پر حملہ ہماری آخری حد ہے۔ اختر مینگل نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عورت کی عزت پر سیاست سے بالاتر ہو کر کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا۔ لیکن آج میری بیٹیاں سڑکوں پر دوپٹے کے بغیر گھسیٹی جا رہی ہیں اور آپ نہ صرف خاموش بنے بیٹھے ہیں، بلکہ اس گناہ میں برابر کے شریک ہیں۔ میں یہ کبھی نہیں بھولوں گا۔ انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا کہ یہ ایک بلوچ کا وعدہ ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
عوام اور فوج ساتھ کھڑے ہیں ، فتنہ الخوارج کے عزائم ناکام بنائیں گے ، صدر زرداری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور دہشتگرد تنظیموں کے عزائم ناکام بنائیں گے۔یوم پاکستان پر ایوان صدر میں مسلح افواج کی پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ 23 مارچ کا دن پاکستانی قوم کیلئے بہت اہم ہے، ہم نے بہت سی قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کہا کہ قوم اور افواج مادر وطن کیلئے کبھی کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشتگردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کو ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ عوام اور مسلح افواج ساتھ کھڑے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ نوجوان نسل میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہمیں اس کا بھی مقابلہ کرنا ہو گا، ہمارے اندر مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیتیں ہیں، ہم ایک با حوصلہ قوم ہیں، مشکلات سے نہیں گھبراتے، اندرونی وبیرونی سازشوں کے باوجود پاکستان کی تعمیر کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔صدر نے کہا کہ کہ پاکستان کو بہت سے جیوپولیٹیکل چیلنجز کا سامنا ہے، مسلح افواج کے جوان بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں۔ ہم اپنے کشمیری بہن ، بھائیوں کو کبھی نہیں بھولے ، کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
یوم پاکستان پر تعلیم، صحت، زراعت میں جدت کا عہد کرتے ہیں، پنجاب کو معیشت کا انجن اور ترقی کا مرکز بنا ئیں گے:وزیر اعلیٰ مریم نواز
مزید :