کراچی میں منگل اور بدھ کو معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کراچی:
منگل اور بدھ کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.9 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل اور بدھ کو موسم نسبتا گرم ہونے کے ساتھ شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تیز ہواؤں کے سبب درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔
اس سے قبل پیر کو مطلع صاف رہنے کے سبب موسم گرم اور خُشک رہا، اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 21.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شہرقائد کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی، پارہ کہاں تک جاسکتا ہے؟
کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کراچی کا موسم گرم اور خشک ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہےگا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں شمال مغرب سےگرم اور خشک ہوائیں چلیں گی لیکن شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر ہوگا، شہر میں مطلع صاف، موسم مرطوب ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران درجہ حرارت 34.2 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے جبکہ جنوب مغربی سمت سے 6 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:ارچنا پورن سنگھ کا بیٹا ’ویٹر’ بن گیا