ویب ڈیسک : چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے  گورنر ہاؤس لاہور میں جیالوں کے ساتھ افطاری کی،

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا  خطاب
 سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف  نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے گورنر ہاوس لاہور میں افطار ڈنر میں شرکت کی،بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ بہتر طریقے سے جارجہ امور کو چلایا،یہ وہ ویژن ہے بھٹو خاندان کا ہی ہے،عید کے بعد ہم تنظیم کو بھی مکمل کریں گے اور گھر گھر کے لیے نکلیں گے،پیپلزپارٹی کے ساتھ پنجاب میں ہمیشہ زیادتی ہوتی ہے،صدر آصف علی زرداری نے کل ثابت کر دیا کہ ملک کا سب سے بڑا اعزاز بھٹو شہید کو دیا،

سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا خطاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں چیئرمین پیپلزپارٹی کا مشکور ہوں جو میری دعوت پر لاہور تشریف لائے،میں تمام لیڈرشپ اور جیالے جیالیوں کا شکر یہ ادا کرتا ہوں،آج واضح ہو گیا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں زندہ ہے،آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے پنجاب پیپلزپارٹی کا ہے،انشا اللہ بلاول بھٹو زرداری کو ہم سب اپنے ووٹ سے وزیراعظم کی کرسی پر بٹھائیں گئے،میں نے کوشش کی ہے کہ پنجاب کے عوام کے لیے کھلے رکھے ہیں،میں یقین دلاتا ہوں کہ میرے ہوتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ورکرز کی طرف کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکے گا،میرا جینا مرنا پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے،ہم نے اس رمضان میں آٹھارہ افطار پارٹیاں کیں ہیں

Currency Exchange Rate Monday March 24, 2025

بلاول بھٹو زرداری کا خطاب
 چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے  خطاب کرتے ہوئے کہا گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا شکر گزار ہوں۔،مجھے خوشی ہو رہی ہے گورنر ہاؤس سے جیئے بھٹو کے نعرے سننے میں آرہے ہیں۔ملکی سیاست میں پیپلز پارٹی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔عوام مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔دہشت گردی کا بلوچستان سے خطرہ نظر آرہا ہے۔،نفرت کی سیاست کو دور دورہ ہے۔،غربت اور بے روز گاری کا سامنا عوام کو ہے۔ہماری سیاست میں تقسیم پیدا ہوا ہے۔قومی ایشوز پر بھی اتفاق رائے مشکل ہو گیا ہے۔،ایک تنظیم بلوچستان میں دوسری کے پی کے میں دہشت گردی کر رہی ہے۔
اس کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں اکٹھے ہونا پڑے گا۔نیشنل سیکورٹی کے اجلاس میں بعض سیاسی جماعتیں نہیں ائیں۔ان کے اپنے ذاتی ایشوز تھے وہ ملکی  مسائل پر بھاری ہو گئے۔وزیر اعظم دوبارہ سیکورٹی کونسل کی میٹنگ بلائیں۔اور باقی سیاسی جماعتوں کو بھی بلایا جائے۔وزیر اعظم بتائیں پیپلز پارٹی ناراض پارٹیوں کو منانے کے لئے تیار ہے۔ہم ان دہشت گردوں اور بین الاقوامی سازشوں کا مقابلہ کریں گے ۔قائد حزب اختلاف کو بھی کہا ہے کہ وہ ایک ایشو کی بجائے قومی سیاست کو ترجیح دیں۔قائد حزب اختلاف اپنی قیادت کے لئے ریلیف مانگنے کے بجائے قومی ایشو پر بھی توجہ دیں،موجودہ سیاسی صورتحال میں پیپلز پارٹی حکومت سے بھی بات کر سکتی ہے۔اپوزیشن بھی تنگ نظر کی سیاست چھوڑ کر قومی ایشو پر بات کرے۔ہو سکتا ہے قیدی نمبر فلاں کو چھوڑنا ان کے کارکن چاہتے ہیں۔لیکن ملک کے مسائل کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔گورنر ہاؤس کے پاس وسائل موجود نہ ہوں 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد۔گورنر کو کہا کہ عوام کے دلوں میں راج کرنا ہے۔گورنر ہاؤس کے دروازے عام شہریوں کے لئے کھول کے رکھنے ہیں۔اختیار ہو نہ ہو عوام کو پتہ ہو کہ گورنر ہاؤس کا دروازہ کھلا یے

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔پیر 24 مارچ, 2025

گورنر ہاوس میں افطار میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، سئنیر رہنما اعتزاز احسن، سینئر رہنما قمر زمان کائرہ، جنرل صدر وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف، سیکرٹری وسطی پنجاب سید حسن مرتضی، سابق وزیر اعلی میاں منظور وٹو، لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوزر شاد، تنویر اشرف کائرہ، ندیم افضل چن، بیلم حسنین، ثمینہ پگاں والا، رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی، میاں مصباح الرحمن، عزیز الرحمن چن، چودھری اسلم گل، نوید چودھری، فیصل میر، چودھری محمد ریاض، امتیاز صفدر وڑائچ، عائشہ غوری، ڈاکٹر خیام، احمد جوادرانا، رانا جمیل منج، چودھری آصف ناگرہ، میاں ایوب، ابرار شاہ، عنائیت علی شاہ، بیرسٹر عامر حسن، ندیم ملک، فائزہ ملک، عائشہ چودھری، شاہدہ جبیں، نرگس فیض، صداقت شیروانی، منور انجم، اظہر حسن ڈار، ودود ڈار، عمر شریف بخاری، رانا اشعر نثار، شہباز دورانی، علامہ یوسف اعوان، سفیان گھرکی، احسن رضوی، ذیشان شامی، عثمان پیارا، عاقب سرور، نایاب جان، جہاں آراء وٹو، ڈاکٹر جاوید جان، میاں سعید ڈیرے والے، قیصر معراج، میاں عتیق سمیت پنجاب بھر سے آئے رہنماوں اور جیالوں نے شرکت کی۔

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -پیر 24 مارچ, 2025

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

حکومت نے بلاول کی ثالثی کی پیشکش مان لی

وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ثالثی کی پیشکش مان لی۔

حکومت نے پی ٹی آئی سے بات کرنے کی ذمے داری بھی بلاول بھٹو کو دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بلاول بھٹو پی ٹی آئی سے بات کرلیں، حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری تحریک انصاف سے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی حاصل کرلیں تو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے میں کوئی حرج نہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری خود حکومت میں ہیں اگر پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ ہماری ہی کامیابی ہوگی۔

اُن کا کہنا تھاکہ دہشت گردی اہم معاملہ ہے، اس پر جتنی گفتگو ہو اچھی بات ہے۔

ایک سوال پر وزیراعظم کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ پیکا قانون کے غلط استعمال کی شکایت کسی حد تک درست ہے، ضرورت ہے قانون کے غلط استعمال کو روکا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو کا عید کے بعد پیپلزپارٹی کو پنجاب میں متحرک اور فعال کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی سے مذاکرات اور قومی سلامتی کا اجلاس دوبارہ بلانے پر رانا ثنا کا بیان سامنے آگیا
  • حکومت نے بلاول کی ثالثی کی پیشکش مان لی
  • دہشت گردی عروج پر سیاست تقیسم اکٹھا ہونا بڑے گا : وزیرعظم پھرقومی سلامتی پرااجلاس بلائیں : بلاول 
  • پنجاب، بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے میں حصہ ڈالے گا، سردار سلیم حیدر
  • پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی46ویں برسی4اپریل کو منائی جائے گی
  • بلاول بھٹو زرداری کے دورہ لاہور کی مصرفیات کا شیڈول
  • پانی کا معاملہ ہمارا جینا مرنا، بھٹو کو نشان پاکستان بھٹو ازم کی فتح: بلاول
  • ذوالفقار علی بھٹو کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، بلاول بھٹو