بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ شیوکمار نے کہا تھا کہ کانگریس پارٹی آئین میں تبدیلی کرکے کرناٹک میں مسلمانوں کیلئے سرکاری ٹھیکوں میں 4 فیصد ریزرویشن فراہم کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دعوؤں کو کرناٹک کے نائب وزیراعلٰی ڈی کے شیوکمار نے مسترد کر دیا ہے کہ انہوں نے آئین میں ترمیم کرکے مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے بارے میں بات کی تھی۔ شیوکمار نے کہا کہ ان کے بیانات کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے، انہوں نے کبھی بھی اس طرح کی کوئی تجویز نہیں دی۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ان کی بات چیت کا مقصد سماجی انصاف اور سب کے لئے مساوی مواقع کو یقینی بنانا تھا، نہ کہ آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ان کے خلاف "بے شرمی اور کھلم کھلا جھوٹ" بول رہی ہے تاکہ کانگریس پارٹی اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

واضح رہے کہ بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ شیوکمار نے کہا تھا کہ کانگریس پارٹی آئین میں تبدیلی کر کے کرناٹک میں مسلمانوں کے لئے سرکاری ٹھیکوں میں 4 فیصد ریزرویشن فراہم کرے گی۔ اس دعوے کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر کیرن رجیجو نے ایوان میں سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئینی عہدے پر بیٹھے شخص کا یہ کہنا کہ وہ آئین کو تبدیل کریں گے تاکہ مسلمانوں کو 4 فیصد ریزرویشن دیا جا سکے، ناقابل قبول ہے۔ رجیجو نے شیوکمار کا نام لئے بغیر ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور کانگریس سے وضاحت طلب کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس بابا امبیڈکر کی تصویر اور آئین کی کاپی جیب میں رکھ کر ڈرامہ کرتی ہے لیکن ان کے عمل اس کے برعکس ہیں۔

اس دوران کانگریس لیڈر نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ مایوسی کے عالم میں جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے۔ شیوکمار نے کہا کہ مایوس بی جے پی، اس کی ریاستی اور مرکزی قیادت اور اس کے مرکزی وزیر کیرن رجیجو مجھے اور کانگریس پارٹی کو بدنام کرنے کے لئے جھوٹے بیانات منسوب کر رہے ہیں۔ شیوکمار نے مزید کہا کہ ان کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور ان کا مقصد کبھی بھی آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنا نہیں تھا۔ انہوں نے وضاحت دی کہ وہ ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں اور انہیں آئین کی اہمیت کا بخوبی علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے صرف اتنا کہا تھا کہ مختلف عدالتی فیصلوں کے بعد کئی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ وہ آئین میں ترمیم کی تجویز دے رہے ہیں۔

وہیں کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے ایوان کی کارروائی کے دوبارہ ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ایوان کو چلنے نہ دینے کا من بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی دنوں سے وہ کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈ کر ہنگامہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ایوان کے لیڈر اور مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ آئین کو "ٹکڑوں میں بانٹ" رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر نے واضح طور پر کہا تھا کہ ریزرویشن مذہب کی بنیاد پر نہیں ہوگا، جو کہ آئین کا ایک تسلیم شدہ اصول ہے۔ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ شیوکمار نے اپنے موقف پر ڈٹ کر کہا کہ وہ آئین کا احترام کرتے ہیں اور ان کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ شیوکمار نے کہا کانگریس پارٹی کہ کانگریس کہا تھا کہ کہ وہ آئین بی جے پی اور ان

پڑھیں:

لاہور: گلاب دیوی اسپتال میں بچی سے مبینہ جنسی ذیادتی کی کوشش  کرنے والا گارڈ گرفتار

لاہور کے گلاب دیوی اسپتال میں بچی سے مبینہ جنسی ذیادتی کی کوشش  کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گلاب دیوی ہسپتال کے گارڈ کی بچی سے ذیادتی کی کوشش کی تو نصیر آباد پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

10 سالہ بچی ہسپتال اوپی ڈی میں چیک اپ کے لیے  آئی تھی، اسپتال OPD میں موجود گارڈ نے ورغلا کر بچی کو کمرے میں بلایا، کمرے میں گارڈ ولی خان نے بچی سے ذیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا جسے پولیس نے آدھے گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے NEVER AGAIN کے متعلق واضح احکامات جاری ہیں، بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے ذریعے خوف کا ماحول قائم کر رکھا ہے
  • لاہور: گلاب دیوی اسپتال میں بچی سے مبینہ جنسی ذیادتی کی کوشش  کرنے والا گارڈ گرفتار
  • نواز شریف نے بلوچستان میں مذاکرات کرنے کی کوشش کی رائے دی ہے‘ خرم دستگیر
  • نواز شریف نے بلوچستان میں مذاکرات کرنے کی کوشش کی رائے دی ہے: خرم دستگیر
  • پیپلز پارٹی کی قیادت صادق وامین نہیں رہی، کاشف سعید شیخ
  • 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • سابق رکن کانگریس،پہلی سیاہ فام ری پبلکن میا لو انتقال کرگئیں
  • وقف ترمیم بل آئین پر حملہ اور اقلیتی حقوق سلب کرنیکی سازش ہے، کانگریس
  • بی این پی نے 2024 کی بغاوت کو 1971 کی جنگ آزادی کے مساوی قرار دینے مخالفت کردی