وزیراعلی مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، شکایات پر پرنسپل اور ایم ایس معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جناح اسپتال کا اچانک دورہ کیا جہاں مریضوں اور ان کے لواحقین کی جانب سے متعدد شکایات سامنے آئیں۔ وزیراعلی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسپتال کے پرنسپل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس)کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔دورے کے دوران وزیراعلی مریم نواز شریف نے میڈیسن اسٹور کا معائنہ کیا اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے احکامات دیے۔ تاہم، انہوں نے مریضوں کو مفت ادویات فراہم نہ کیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔
وزیراعلی نے ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی اور ان سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ مریضوں کی جانب سے طبی ٹیسٹ اور ادویات کی عدم دستیابی کی شکایات پر مریم نواز شریف نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور فوری طور پر بہتری کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔
وزیراعلی نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری اور فوری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

یوم پاکستان ہمیں بھرپور جدوجہدکے آغاز کی یاددلاتا ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 23 مارچ ہمیں قیام پاکستان کے سنہری اغراض و مقاصد کی یاد دہانی کراتا ہے۔ یوم پاکستان ہمیں بھرپور جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بانیان پاکستان کی جدوجہد اور شہدا کی قربانیو ں کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعلی مریم نواز نے اپنے پیغام میں پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان ہمیں حصول پاکستان کی بھرپور جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ہے۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پاکستان قائم ہوا اور تا قیامت شاد وآباد رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے دنیا سلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا منفرد اعزاز بھی عطا کیا. یوم پاکستان پر پاک سر زمین کے تقدس اور حفاظت کے تقاضوں کے عہد کا اعادہ کیا جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان پر اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے سنہری اصولوں کو بھی دہرانا اوریاد رکھنا چاہیے۔ پاکستان ہم سب کے لئے اللہ تعالی کی عطا کردہ نعمت غیر مترقبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان پر غربت میں کمی، عدم مساوات اور معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ کا عہد کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوم پا کستان پر وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عہد کرتے ہیں۔یوم پاکستان پر عہد کرتے ہیں  پنجاب کو قائد اعظم اور دیگر بانیانِ پاکستان کے ویژن کے مطابق بلندیوں پر گامزن کریں گے۔مریم نواز نے مزید یہ بھی کہا کہ  یوم پاکستان پر تعلیم، صحت، زراعت میں جدت کا عہد کرتے ہیں . یوم پاکستان پرعہد کرتے ہیں پنجاب کو پاکستان کی معیشت کا انجن اور ترقی کا مرکز بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ہسپتال کت واجبات فوری اداکرنے کا حکم مریم نواز کادورہ جناح ہسپتال بدانتظامی پر ایم ایس معطل ‘ پرنسپل کو عہد ہ چھوڑنے کی ہدایت
  • مریم نواز کا جناح ہسپتال کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر ایم ایس اور پرنسپل معطل
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
  • مریم نواز کا جناح اسپتال کا دورہ، عوامی شکایات پر ایم ایس کو معطل کرنے کا حکم
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرکاری ہسپتالوں کے واجبات فوری ادا کرنے کاحکم
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سرکاری ہسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا اچانک دورہ، صفائی مہم اور طبی سہولیات کا جائزہ
  • یوم پاکستان ہمیں بھرپور جدوجہدکے آغاز کی یاددلاتا ہے: مریم نواز
  • مریم نواز کی جانب سے خصوصی بچوں کے لیے عیدی گفٹ مہم کا آغاز