کراچی میں تاحکم ثانی ہر قسم کے احتجاج، ریلیوں اور جلوس پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کراچی میں تاحکم ثانی ہر قسم کے احتجاج، ریلیوں اور جلوس پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز) شہر قائد میں تاحکم ثانی ہر قسم کے احتجاج، ریلیوں اور جلوس پر پابندی عائد کردی گئی، کمشنر کراچی نے فوری طور پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل پولیس کراچی رینج کی درخواست پر شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی، شہر میں احتجاج، مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی ہوگی، شہر میں 5 یا اس سے زائد افراد کے ایک ساتھ جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔دفعہ 144 کا نفاذ امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے کیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے پر پولیس کو کارروائی کرکے مقدمہ درج کرنے کا اختیار ہوگا، پابندی کا اطلاق فوری نافذ العمل ہوگا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پر پابندی
پڑھیں:
آئی ایم ایف نے پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس میں کمی کی اجازت دیدی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس میں دو فیصد کمی کی اجازت دے دی۔ پراپرٹی سیکٹر سے وابستہ افراد کا کہتے ہیں اس اقدام سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی درخواست پر پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح اپریل 2025 سے 2 فیصد کم کرنے کی جزوی رعایت دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے تاہم فروخت کنندگان پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح برقرار رہے گی۔
حکام ایف بی آر کے مطابق جائیداد خریداری پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 2 فیصد کم کرنے پر راضی کر لیا۔ تاہم پراپرٹی کے فروخت کنندگان سے یہ ٹیکس بدستور وصول کیا جائے گا۔
ملک سے ڈالر کے اخراج میں 100 فیصد سے زائد اضافہ
ایف بی آر حکام کے مطابق اس سے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے مسودے پر اتفاق رائے اور معاہدے کی راہ ہموار ہوگی۔
اس حوالے سے اگلے ہفتے تک پیش رفت کا امکان ہے۔ ایف بی آر نے آئی ایم ایف سے پراپرٹی بیچنے اور خریدنے والے دونوں فریقین پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی درخواست کی تھی۔
دوسری طرف آئی ایم ایف نے بجلی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے لیے بینکوں سے ساڑھے بارہ سو ارب روپے قرض لینے کی بھی اجازت دے دی۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ اہداف پر بھی مشاورت کی جارہی ہے۔
سشانت سنگھ راجپوت کی موت کا کیس 4 سال بعد بند،اداکارہ ریا چکرورتی کیلئے کلین چٹ
ماہرین نے رئیل اسٹیٹ، پراپرٹی اور تعمیراتی شعبے کے لیے ریلیف میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
مزید :