پاکستانی ہائی کمیشن اوٹاوا میں پاکستان کا قومی دن روایتی جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستان کا قومی دن روایتی جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا۔
ہائی کمشنر محمد سلیم نے چانسری کے احاطے میں ایک پر وقار تقریب میں قومی پرچم لہرایا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان، ہائی کمیشن کے عملے ، طلباء اور پاکستان کے دوستوں نے شرکت کی۔
اس پر مسرت موقع پر حاضرین کو صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے ۔ پیغامات نے پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کے لیے بانییان پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ہائی کمشنر نے اپنے خطاب میں قائد اعظم محمد علی جناح کی دور اندیش قیادت اور قوم کے آباؤ اجداد کی لا تعداد قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں پاکستان کی نمایاں کامیابیوں پر زور دیا جن میں اقتصادی ترقی ، تکنیکی ترقی اور گزشتہ سات دہائیوں کے مشکل چیلنجوں کے در میان عالمی امن و سلامتی میں شراکت داری شامل ہے۔
ہائی کمشنر نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان سیاسی، اقتصادی، علی تعلیمی اور ثقافتی تبادلوں سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب کا اختتام وطن عزیز کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ہوا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں پاکستان
پڑھیں:
چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبرانِ کمیشن کی تعیناتی میں تاخیر کیخلاف اپوزیشن رہنماؤں کاعدالت سے رجوع
چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبرانِ کمیشن کی تعیناتی میں تاخیر کے خلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈران عمر ایوب اور شبلی فراز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان اپنی مدت مکمل کر چکے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی میں تاخیر کرکے آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے عدالت قرار دے کہ وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی، اور چیئرمین سینیٹ اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے۔
عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے کر ارکان قومی اسمبلی کے نام دینے، چیئرمین سینیٹ کو ارکان سینیٹ کے نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجنے کی ہدایت دے۔
اس میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم کو آئین کے آرٹیکل 213 کے تحت اپوزیشن لیڈر کے ساتھ بامعنی مشاورت کے احکامات جاری کرے اور چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی آئینی مدت ختم ہونے کے باوجود عہدے پر رہنے کو غیرقانونی قرار دے۔