نمائندہ خصوصی محمد صادق کا دورہ کابل رنگ لے آیا، افغان طالبان نے ٹی ٹی پی کے حوالے سے موقف میں لچک دکھا دی
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
نمائندہ خصوصی محمد صادق کا دورہ کابل رنگ لے آیا، افغان طالبان نے ٹی ٹی پی کے حوالے سے موقف میں لچک دکھا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز
کابل (سب نیوز)افغانستان میں نمائندہ خصوصی محمد صادق کا دورہ کابل رنگ لے آیا۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان حکام سے ملاقات میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ افغان حکام کے سامنے رکھا گیا۔ پہلی بار افغان طالبان میں ٹی ٹی پی پر کچھ لچک نظر آئی۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس جلد بلانے پراتفاق ہوا ہے، جے سی سی اجلاس 15 اپریل سے پہلے کابل میں ہوگا۔ نمائندہ خصوصی محمد صادق، سول وعسکری حکام کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔ذرائع نے بتایا کہ تجارت و معاشی تعاون کے فروغ کا لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا، پاک افغان وزرائے تجارت کی مشاورت عید سے پہلے ہوگی۔ عید کے بعد افغان وزیرتجارت نورالدین عزیزی پاکستان کا دورہ کرینگے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ افغان حکام کے سامنے رکھا گیا۔ پہلی بار افغان طالبان میں ٹی ٹی پی پر کچھ لچک نظرآئی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: افغان طالبان ٹی ٹی پی کا دورہ
پڑھیں:
پاکستان اورافغانستان کے درمیان ادارہ جاتی روابط کاشیڈول طے
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ادارہ جاتی روابط کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ۔
پاک افغان مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے تحت اجلاس 15 اپریل سے پہلے کابل میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق سول اور عسکری حکام کے ہمراہ شرکت کریں گے۔
تجارت اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے لائحہ عمل بھی مرتب کر لیا گیا ہے جبکہ دونوں ممالک ترجیحی تجارت کے معاہدے پر متفق ہو چکے ہیں۔اس حوالے سے پاک افغان وزرائے تجارت کی مشاورت عید سے پہلے ہوگی، جبکہ عید کے بعد افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی پاکستان کا دورہ کریں گے۔
دہشت گردی سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہواہے اور محمد صادق نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ افغان حکام کے سامنے رکھا۔ اس ملاقات میں پہلی بار افغان طالبان کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حوالے سے کچھ لچک کا مظاہرہ کیا گیا۔