ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو وفاقی وزرا کی ایوان سے غیرحاضری کی شکایت کردی۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو خط لکھ کر وفاقی وزرا کے رویے کی شکایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں غیرمعمولی اضافہ، کابینہ نے سمری کی منظوری دیدی

خط میں کہا گیا ہے کہ ایوان سے وقفہ سوالات کے دوران وزرا کی غیر حاضری کا تشویش ناک مسئلہ آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے خط میں 20 مارچ کو وزارت توانائی اور مواصلات کے وزرا اور پارلیمانی سیکرٹریز کے غائب رہنے کا حوالہ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزرا اور پارلیمانی سیکرٹریز کا ایوان سے غائب رہنا پارلیمانی روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے لکھا کہ وزرا کی غیر حاضری سے اہم نوعیت کے عوامی مسائل پر بات نہ ہو سکی، وزرا کی غیر موجودگی کا معاملہ فوری حل طلب ہے۔

خط میں کہا گیا کہ قومی وسائل کے استعمال کے باوجود وزرا کی عدم دلچسپی سے ایوان کی کارروائی کا مقصد پورا نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی وزرا کا وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ اجلاس، کیا فیصلے ہوئے؟

ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے خط میں وزیراعظم شہباز شریف سے مسلئے کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ شکایت کردی طارق فضل چوہدری غیرحاضری قومی اسمبلی وزیر پارلیمانی امور وفاقی وزرا وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ شکایت کردی طارق فضل چوہدری قومی اسمبلی وزیر پارلیمانی امور وفاقی وزرا وی نیوز وزیر پارلیمانی امور ڈپٹی اسپیکر وفاقی وزرا ایوان سے وزرا کی

پڑھیں:

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی کی امریکہ میں اہم ملاقاتیں

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے امریکہ میں امریکی کانگریس کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن ڈی سی کے مطابق معاون خصوصی نے امریکی کانگریس کی امور خارجہ کی کمیٹی کے چئیرمین برائن ماسٹ، امور خارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی و سنٹرل ایشیا کی رینکنگ ممبر رکن کانگریس سڈنی کام لاگر ڈو اور امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے شریک چئیرمینوں جیک برگ مین اور ٹام سوازی سے ملاقات کی ہے۔
دوران گفتگو پاک امریکہ تعلقات، دو طرفہ تعاون اور معاشی تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ معاون خصوصی نے امریکی رہنماؤں کو حکومتی پالیسیوں خصوصاً حکومت کی معاشی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات خصوصاً تجارتی، معاشی اور سرمایہ کاری کے شعبہ جات میں تعلقات کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
دوران گفتگو علاقائی اور بین الاقوامی معاملات بھی زیر غور آئے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کی امریکہ میں اہم  ملاقاتیں
  • وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی کی امریکہ میں اہم ملاقاتیں
  • وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ کی امریکا میں اہم ملاقاتیں
  • وزراء کا غیر حاضررہناپارلیمانیروایات کی حلاف ورزی ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی : وزیرعظم کو خط 
  • پارلیمنٹ سے وزرا کی مسلسل غیر حاضری، ڈپٹی سپیکر کا وزیراعظم کو خط
  •  ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ سے وفاقی وزرا کے غائب ہونے کی وزیراعظم سے شکایت کردی
  • وزیراعظم کو  ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کاخط، پارلیمنٹ سے وفاقی وزرا کے غائب ہونے کی شکایت کردی
  • ڈپٹی اسپیکر کا قومی اسمبلی اجلاس میں وزراء، پارلیمانی سیکریٹریوں کی غیر حاضری پر وزیراعظم کو خط
  • پارلیمنٹ میں وفاقی وزرا کی غیر حاضری کا مسئلہ حل نہ ہو سکا، صورتحال تشویشناک قرار، ڈپٹی اسپیکر کا وزیراعظم کو خط