گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ گلیکسی اے 56 کی ٹرینڈنگ اسمارٹ فون کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ تاہم، اس ہفتے کی ٹاپ 10 ڈیوائسز میں متعدد نئی انٹریاں ہیں۔
گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 56 جبکہ دوسرے نمبر پر انفنکس نوٹ 50 پرو + (نئی انٹری) موجود ہے۔
شیاؤمی 15 الٹرا ہواوے پورا ایکس تیسرے (نئی انٹری)،سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، گوگل پکسل 9 اے پانچویں (نئی انٹری) اور شیاؤمی پوکو ایف 7 الٹرا چھٹے نمبر (نئی انٹری) پر ہیں۔
سام سنگ گلیکسی اے 36 ساتویں، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو آٹھویں سام سنگ گلیکسی اے 55 نویں اور 10 ویں نمبر پر ریئل می پی الٹرا (نئی انٹری) براجمان ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹینس کو دوسرا مقبول ترین کھیل بنائیں گے: اعصام الحق
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے بعد ٹینس کو دوسرا مقبول ترین کھیل بنائیں گے۔ ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان کاپیرا گوے سے مقابلہ ہوگا۔رمضان میں پہلی بار ٹاپ پلیئرز کا ٹینس ٹورنامنٹ کروا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہاکہ پاکستان ٹیم کی ڈیوس کپ تیاری کیلئے ترکی میں ٹریننگ کیمپ لگے گا۔ جونیئر ٹیم ڈیوس کپ جبکہ سینئرز نے ترکی میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔
اعصام الحق نے کہ 26مارچ تک کھیلے جانیوالے سرینا ٹینس ماسٹر کپ میں ٹاپ ایٹ پلیئرز لیڈیز، مینز، اور ڈبلز کیٹگری میں مقابل ہونگے جس میں مجموعی طور پر دس لاکھ کے انعامات تقسیم ہونگے۔