پشاور میں بینک آف پنجاب کی کیش گاڑی کو لوٹ لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
پشاور پولیس کا کہنا تھا کہ مسلح ڈاکو کیش گاڑی سے ایک کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ کر کیری ڈبہ میں فرار ہوئے۔ واردات میں ملوث ملزمان کو پکڑنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ ہشتنگری میں بینک آف پنجاب کی کیش گاڑی کو لوٹ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہشنگری جی ٹی روڈ پر تین مسلحہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر گاڑی کو روکا اور لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پشاور پولیس کا کہنا تھا کہ مسلح ڈاکو کیش گاڑی سے ایک کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ کر کیری ڈبہ میں فرار ہوئے۔ واردات میں ملوث ملزمان کو پکڑنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ جائے وقوع سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہیں، کیش وین سے 3 کروڑ روپے لوٹے گئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیش گاڑی
پڑھیں:
خیبر: باڑہ بازار میں ڈاکوؤں نے نجی بینک کو لوٹ لیا
خیبر:خیبر کے باڑہ بازار میں ڈاکوؤں نے نجی بینک کو لوٹ لیا اور ایک کروڑ روپے لے کر فرار ہو گئے۔
ڈی پی او رائے مظہر اقبال کے مطابق ڈکیتی کا یہ واقعہ آج صبح 9 بجے پیش آیا، واردات میں پانچ ڈاکو ملوث تھے، جن میں سے ایک بینک کے باہر کھڑا رہا، جبکہ چار اندر داخل ہوئے اور بینک لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی تحقیقات جاری ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔
اب تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، تاہم پولیس ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔