آئی ایم ایف ڈیل میں تاخیر اور درآمدی طلب بڑھنے سے انٹربینک میں ڈالر مہنگا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کراچی:
آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ میں تاخیر، قرض پروگرام حوالے سے کوئی ریلیف نہ دیے جانے اور نئے وفاقی بجٹ میں مشکل اہداف مقرر کرنے کی اطلاعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو بھی ڈالر کی پرواز برقرار رہی لیکن اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہیں۔
مثبت معاشی اشاریوں، پی آئی اے کی نج کاری پر پیشرفت جیسی خبروں پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10پیسے کی کمی سے 280روپے 10پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن پاکستان میں خدمات انجام دینے والی غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے زرمبادلہ کی ڈیمانڈ آنے اور درآمدی نوعیت کی طلب کے باعث اختتامی لمحات میں ڈالر کی پیشقدمی شروع ہوگئی۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 280 روپے 36پیسے کی سطح پر بند ہوئی تاہم اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 04پیسے کی کمی سے 282 روپے 02پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں میں ڈالر ڈالر کی
پڑھیں:
چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبرانِ کمیشن کی تعیناتی میں تاخیر کیخلاف درخواست دائر
چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبرانِ کمیشن کی تعیناتی میں تاخیر کیخلاف درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کمیشن کی تعیناتی میں تاخیر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈران عمر ایوب اور شبلی فراز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان اپنی مدت مکمل کر چکے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی میں تاخیر کر کے آئین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے کر ارکان قومی اسمبلی کے نام دینے، چیئرمین سینیٹ کو ارکان سینیٹ کے نام سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجنے کی ہدایت دے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم کو آئین کے آرٹیکل 213 کے تحت اپوزیشن لیڈر کے ساتھ بامعنی مشاورت کے احکامات جاری کرے اور چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی آئینی مدت ختم ہونے کے باوجود عہدے پر رہنے کو غیرقانونی قرار دے۔