نوٹیفکیشن کے مطابق شہر قائد میں دفعہ 144 ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پر لگائی گئی ہے۔ کمشنر کراچی کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر پولیس کی جانب سے درخواست کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں دفعہ 144 نافذ کرکے ہر قسم کے جلسے، جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی لگادی گئی۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں دفعہ 144 کے نافذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں ہر قسم کے جلسے، جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر قائد میں دفعہ 144 ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پر لگائی گئی ہے۔ کمشنر کراچی کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر پولیس کی جانب سے درخواست کی گئی تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کراچی میں کے مطابق

پڑھیں:

کراچی میں عید کے بعد بھکاریوں کی روک تھام کیلیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

کراچی:

کمشنر کراچی سید حسن نقوی  نے  ڈپٹی کمشنرز کو عید کے موقع پر پیشہ ور گداگروں کی روک تھام کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے.

اتوار کو کمشنر آفس سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کی چاند رات کے بعد 22 روز میں 220 گداگروں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے اور اب اُن کی دوبارہ شہر میں آمد روکنے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق کمشنر نے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی گئی ہے وہ بھکاریوں کی پشت پر موجود ممکنہ سرپرستوں کو تلاش کر کے اُن کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کریں۔ 

ہینڈ آوٹ کے مطابق کمشنر نے شہر میں پیشہ ور گداگروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا سخت نوٹس لیا اور ڈپٹی کمشنرز کو کہا ہے کہ  وہ گداگروں کے خلاف جاری انتظامیہ کی مہم کو مؤثر بنائیں۔

انھوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز  انٹر سیکشنز مارکیٹوں اور بازاروں میں گداگروں کی روک تھام کریں، سماجی بھلائی کے اداروں این جی اوز، ٹریفک ہولیس اور مقامی پولیس سے مدد لیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ گداگروں کو دوبارہ انے سے روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں انھیں گرفتار کر کے پولیس کی مدد سے این جی اوز،اور رفاہی اور سماجی اداروں کے حوالے کریں۔

کمشنر  نے کہا کہ عید کی خریداری کے رش میں شہریوں کو پیشہ ور گداگروں سے تکلیف کا،سامنا ہے ۔۔کمشنر کراچی آفس نے اب تک پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی تفصیل بھی جاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم مارچ سے پیشہ ور گداگروں کے خلاف جاری مہم میں  22مارچ تک 22 روز کی  کارروائیوں کے مطابق اس عرصہ میں 220  گداگروں کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی وزیرستان اپر: کرفیو نافذ، صبح 6 سے شام 6 تک دو راستے ٹریفک کیلئے بند
  • پاپوا نیو گنی میں فیس بُک پر پابندی عائد
  • کراچی میں دفعہ 144 نافذ، احتجاج، بلوچ یکجہتی  کمیٹی کے 18  ارکان گرفتار 
  • جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں کرفیو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
  • کراچی میں دفعہ 144 نافذ
  • کراچی میں تاحکم ثانی ہر قسم کے احتجاج، ریلیوں اور جلوس پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری
  • کراچی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے اور احتجاج پر پابندی
  • کراچی میں عید کے بعد بھکاریوں کی روک تھام کیلیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ