کراچی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے اور احتجاج پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کے تحت شہر میں جلسے، جلوس، ریلی یا احتجاج پر پابندی عائد کردی گئی، حکم آتے ہی پریس کلب کے اطراف راستے بند کردیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے بعد آج سندھ حکومت نے بھی شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ کمشنر کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق شہر میں پانچ سے زائد افراد کے یکجا ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔ اطلاعات ہیں کہ محکمہ داخلہ کی درخواست پر کمشنر نے یہ پابندی عائد کی ہے جس کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔
کسی بھی احتجاج کے پیش نظر نوٹی فکیشن جاری ہوتے ہی کراچی پریس کلب کے اطراف کے تمام راستوں گاڑیاں کھڑی کرکے بند کردیا گیا ہے جس کے باعث اطراف میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان اپر: کرفیو نافذ، صبح 6 سے شام 6 تک دو راستے ٹریفک کیلئے بند
فائل فوٹو۔جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں کل صبح 6 سے شام 6 بجے تک دو راستے ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق آسمان منزہ سے لدھا اور مکین تک سڑک ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔
انکا کہنا تھا کہ نواز کوٹ سے رزمک تک کل سڑک ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔ مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ متبادل راستہ اختیار کریں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق ڈنکن سے میلوگئی پل تحصیل دوسلی تک کرفیو نافذ رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ کرفیو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نافذ کیا گیا ہے۔