امریکا میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقادکیاگیا۔

قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے قرارداد پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ترقی پسند اور خوشحال پاکستان کے لیے اتحاد، عزم اور مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نیویارک نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔

تقریب میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے اراکین، ماہرین تعلیم، صحافیوں، مخیر حضرات اور کمیونٹی رہنماوٴں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس پروگرام میں قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی کی قیادت میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں قونصلیٹ کے افسران بھی موجود تھے۔

تقریب میں صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ 23 مارچ کی اہمیت پر ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

اپنے کلیدی خطاب میں قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے قرارداد پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ترقی پسند اور خوشحال پاکستان کے لیے اتحاد، عزم اور مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔

قونصل جنرل نے امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ (APAG) اور اس کے صدر علی راشد کی نیویارک سٹیٹ اسمبلی اور سینیٹ کی طرف سے 23 مارچ 2025 کو "پاکستان-امریکن ہیریٹیج ڈے" اور 19 مارچ 2025 کو "بزنس ڈے" کے طور پر قرار دیتے ہوئے حال ہی میں دو قراردادوں کو منظور کرنے میں ان کے کردار کو سراہا۔

قونصل جنرل نے کہاکہ یہ اعترافات کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتے ہیں اور ریاست نیویارک کے ثقافتی اور اقتصادی ڈھانچے میں پاکستانی نڑاد امریکیوں کے بڑھتے ہوئے تعاون کے اعتراف کا ثبوت ہیں۔

تقریب میں پاکستان کے لیجنڈ گلوکار اور پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے امجد حسین کے ایک قومی گیت کی روح پرور پیشکش نے ایک سماع باندھ دیا، جس نے حاضرین میں حب الوطنی کے جذبات کو ابھارا۔

تقریب نے پاکستانی قوم کے اتحاد، لچک اور امنگوں کی یاد دہانی کے طور پر کام کیا، اور بیرون ملک پاکستانی اقدار، ثقافت اور مثبت امیج کو پیش کرنے میں تارکین وطن کے اہم کردار کو تقویت دی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں پاکستانی میں پاکستان پاکستان کی پاکستان کے کمیونٹی کے کردار کو

پڑھیں:

ہالینڈ میں یوم پاکستان کی تقریب، سفیر پاکستان نے پرچم کشائی کی

ہالینڈ میں بھی یوم پاکستان کی تقریب شایان شان انداز میں منائی گئی گئی اور دی ہیگ ہالینڈ میں واقع سفارتخانہ پاکستان میں 85واں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ 

پاکستان ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نیدرلینڈز کے مختلف علاقوں سے پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پرچم کشائی کی باقاعدہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، مولانا علامہ افتخار حسین شاہ نے تلاوت کی جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض فرسٹ سیکریٹری محمد جنید نے ادا کیے۔

قومی ترانے کی دھن پر چارج ڈی افیئرز جمال ناصر نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

چارج ڈی افیئرز نے اپنے خطاب میں دن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان اور نیدرلینڈز کے تعلقات کے بارے میں بھی شرکا کو آگاہ کیا اور اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کشمیریوں کو غیر قانونی بھارتی قبضے سے حق خودارادیت کےلیے ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔ چارج ڈی افیئرز نے پاکستانی کمیونٹی کے فعال کردار کو سراہا۔ انہوں نے کمیونٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے تعلقات کے فروغ میں اپنا تعمیری کردار ادا کرتے رہیں۔

تقریب میں سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت بڑی تعداد میں اوورسیز کمیونٹی نے شرکت کی۔ جن میں سینیئر صحافی کشمیر پیس فورم کے جنرل سیکریٹری راجہ فاروق حیدر، محمد جاوید اقبال کھوکھر، حاجی مشتاق احمد، سہیل احمد، مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کے چیئرمین پیر سید اقرار شاہ، چوہدری پرویز علی سندیلہ، جاوید بٹ پیارے، چوہدری فیصل منظور جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن ہالینڈ، سیکریٹری اطلاعت محمد جاوید اقبال کھوکھر، عبدالباسط خان، سید رضوان احمد، سید اعجاز حسین سیفی دیگر شامل تھے۔ 

تقریب کا اختتام پاکستان کی خوشحالی، سلامتی اور معاشی استحکام کے لیے خصوصی دعا سے ہوا جو مولانا منیب الرحمن نے کرائی ۔

متعلقہ مضامین

  • واشنگٹن،پاکستانی سفارت خانہ میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد
  • سفارتخانہ پاکستان فرانس میں تئیس مارچ یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا
  • ہالینڈ میں یوم پاکستان کی تقریب، سفیر پاکستان نے پرچم کشائی کی
  • قونصلیٹ جنرل پاکستان مانچسٹر کے زیر اہتمام یوم پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب
  • پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب، قومی پرچم بھی لہرایا گیا
  • متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب
  • دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب
  • پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی شاندار تقریب کا انعقاد
  • شمالی وزیر ستان میں یوم پاکستان کی پروقار تقریبات