WE News:
2025-03-25@23:50:51 GMT

پی ایس ایل 2025 کے لیے ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے کپتان مقرر

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

پی ایس ایل 2025 کے لیے ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے کپتان مقرر

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کی نمائندگی کرنے والی فرنچائزکراچی کنگزنے باضابطہ طور پر سابق آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنرکو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2025  کے آئندہ سیزن کے لیے کپتان نامزد کیا ہے۔

اپنی جارحانہ بلے بازی اور قائدانہ صلاحیتوں کے لیے مشہور ڈیوڈ وارنر رواں برس کھیلی جانیوالی پی ایس ایل میں، جس کے بارے میں توقع ہے کہ ایک دلچسپ اورمسابقتی سیزن ہوگا، کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا، کس بھارتی فلم میں جلوہ گر ہوں گے؟

ڈیوڈ وارنر، ورلڈ کپ کی فاتح آسٹریلوی ٹیم کا حصہ اور کھیل کے سب سے زیادہ دھماکہ خیز T20 اوپنرز میں سے ایک ہیں، اپنے ساتھ قیادت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ بگ بیش لیگ سمیت مختلف عالمی لیگوں میں کپتانی کرنے والے وارنر سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کراچی کنگز کے لیے امید بن کر کھیلیں گے۔

13 جنوری 2025 کو لاہور میں منعقدہ ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ میں پہلے انتخاب کے طور پران کا انتخاب ان کی صلاحیتوں پر فرنچائز کے اعتماد کو اجاگر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: دبنگ کھلاڑی کا دبنگ انداز: ڈیوڈ وارنر کی سڈنی میں ہیلی کاپٹر پر انٹری، ویڈیو وائرل

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے وارنر کی تقرری پر اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز کی فیملی میں اپنے نئے کپتان کے طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے بہت پرجوش ہیں۔

’ایک لیڈراورمیچ ونر کے طورپران کا ٹریک ریکارڈ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے لیے ہمارے وژن سے بالکل ہم آہنگ ہے، اس کے ساتھ ہی، ہم پی ایس ایل کے پچھلے سیزن میں شان مسعود کی شاندار کوششوں کی تعریف کرتے ہیں، ہم اسکواڈ میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ان کے مسلسل کردار کے منتظر ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسٹریلوی بلے باز پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کرکٹر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا سٹریلوی بلے باز پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کرکٹر کراچی کنگز ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے لیے کے طور

پڑھیں:

چوتھا ٹی20؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف 5 وکٹیں گر گئیں

نیوزی لیںڈ نے سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ میں پاکستان کیخلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنالیے۔

ماونٹ مونگانوئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کیوی اوپنرز ٹم سیفرٹ اور فن ایلن نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم سیفرٹ 44 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، بعدازاں فن ایلن نے 19 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں مارک چیمپمین 24، جیمز نیشم اور مچل ہے 3، 3 رنز بناکر پویلین روانہ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 12 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 اور عباس آفریدی، ابرار احمد اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ میچ میں فتح یقینی بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ سیریز برابر کرسکیں۔

اس موقع پر نیوزی لیںڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ول او رورک اور جیکب ڈفی کی جگہ کائل جیمیسن اور بین سیئرز کو موقع دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں فتح کیساتھ سیریز جیتنا پہلا ہدف ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:

کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمیز نیشم، مچل ہے، ایش سودھی، زکیری فولکس اور جیکب ڈفی

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنرکا بھارتی اداکاراؤں کیساتھ ڈانس ،ویڈیو وائرل
  • ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے نئے باس بن گئے
  • ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کیلئے کراچی کنگز کے کپتان مقرر
  • آئی پی ایل: ممبئی انڈینز کیخلاف جیت کے بعد چنئی سپر کنگز پر بال ٹیمپرنگ اور میچ فکسنگ کے الزامات
  • پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے جارح مزاج آسٹریلوی بیٹر کو کپتان مقرر کر دیا
  • آئی پی ایل 2025 میں ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر مہندر سنگھ دھونی نے خاموشی توڑ دی
  • ڈیوڈ وارنر گھنٹوں انتظار کرانے پر بھارتی ایئرلائن پر بھڑک اٹھے
  • ’ایسے جہاز میں بٹھاتے ہی کیوں ہو جس میں پائلٹ نہ ہو‘: ڈیوڈ وارنر بھارتی ائیرلائن پر برہم
  • چوتھا ٹی20؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف 5 وکٹیں گر گئیں