گورنر پنجاب نے منظور شدہ متعدد بلوں کی توثیق کر دی
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے اسمبلی سے منظور متعدد بلوں کی توثیق کر دی۔
گورنر پنجاب کی جانب سے صوبائی اسمبلی سے منظور ہونے والے متعدد بلوں کی توثیق کے بعد مذکورہ بل ایکٹ بن کر فوری نافذالعمل ہو گئے۔
سلیم حیدر خان نے پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی بل) 2025 اور صوبائی موٹر وہیکل (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دی۔گورنر نے پنجاب ویگرینسی ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔
پنجاب پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ بل، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی بل بھی منظور کر لیا گیا۔ جبکہ پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی بل 2025 اور نوٹریز ترمیمی بل 2025 کی بھی توثیق کر دی گئی۔
تین دن میں 10 لاکھ روپے جمع کرنے والا بھکاری گرفتار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مصطفیٰ عامر قتل کیس: عدالت کا ساجد حسن کے بیٹے کا پیش کردہ چالان منظور کرنے سے انکار
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن کیخلاف منشیات کی اسمگلنگ اور سپلائی کے مقدمے کا عبوری چالان پولیس کو واپس کردیا۔
کراچی میں جوڈیشل مجسریٹ جنوبی کی عدالت نے پولیس کا پیش کردہ عبوری چالان منظور کرنے سے انکار کردیا، عدالت نے پولیس کا پیش کردہ عبوری چالان واپس کردیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر شکیل عباسی کے اعتراضات ختم کیے جائیں، ملزم ساحرحسن کےتفتیشی افسر نے خاموشی سے عبوری چالان عدالت میں جمع کرایا تھا۔
عبوری چالان میں بازل عاشق نامی ملزم کو مفرور دکھایا گیا ہے، عبوری چالان میں ساحرحسن کی چرس اور ویڈ پینے، خریدنے اور پودا کاشت کرنے کا ذکر ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر شکیل عباسی کے چالان پر اعتراضات کو نظر انداز کیوں کیا۔
پراسیکیوٹر کے اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبوری چالان میں منیشات کی رقم وصول کرنے والے ساجد حسن کے مینجر کا ذکر نہیں، عبوری چالان میں ساحر حسن کے بینک اکاؤنٹس و شریک ملزمان کا ذکر نہیں۔
عبوری چالان میں کہیں نہیں لکھا کہ ساحرحسن منشیات کس سے لیتا تھا۔ ساحر حسن منیشات کس کس کو سپلائی کرتا تھا یہ بھی قکر نہیں۔
تفتیشی افسرنےایک ملزم یحیی کا نام کالم نمبر 2 میں رکھا کہ اس کیخلاف ثبوت نہیں۔ پولیس نے 19 مارچ کو عبوری چالان پیش کیا تھا۔