وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج 2025کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج 2025 کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کو رمضان ریلیف پیکج 2025 کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ  میں بتایا گیا کہ اب تک 63 فیصد مستحقین کو رقم پہنچائی جا چکی ہے، ایسے تمام مستحق افراد جن کو رقم مل چکی ہے ان کی تمام تر دستاویزی تفصیلات موجود ہیں، وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے 2224 ملازمین ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے اب تک ڈیڑھ ملین سے زیادہ مستحقین کو ٹیلیفون کالز کی جاچکی ہیں۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ  رمضان پیکیج پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے لیے بلاتفریق متعارف کروایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پیکیج کو شفاف بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان، نادرا اور ٹیک اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، رمضان ریلیف پیکج میں پیسے مستحقین تک ڈیجیٹل والٹ کے انتہائی سہل اور شفاف نظام کے ذریعے پہنچائے جا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ اس ماڈل کو دیگر حکومتی اسکیموں میں اپنایا جائے، وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے ٹیلی کام کمپنیوں اور بینکوں کی جانب سے چلائی جا رہی آگہی مہم کو مزید مؤثر بنانے اور اس حوالے سے ایک جامع رپورٹ ترتیب دینے کا بھی حکم دیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، چیئرمین نادرا، چیئرمین پی ٹی اے اور متعلقہ سرکاری افسران اور رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے معاون نجی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر

پڑھیں:

بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق پیکج کا اعلان جلد کیا جائے گا؛ وزیر اعظم

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاور ڈویژن کے امور پر جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قابلِ تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے ، شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کی بدولت عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف فراہم کریں گے ۔

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

اجلاس میں وزیراعظم نے حکام کو سولرآئزیشن پالیسی سے متعلق عوام میں پائے جانے والے ابہام کو حقائق اور اعداد و شمار کی بنیاد پر دور کرنے اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز تر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت
  • رمضان ریلیف پیکج تھرڈپارٹی آڈٹ کی ہدایت: آلوکی پیداور کیلئے ادارہ قایم ‘ زراعت کا معیشت میں حصہ بڑھانا ہے : وزیراعظم 
  • وزیراعظم نے رمضان پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کردی
  • وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت
  • وزیراعظم کی زیر صدارت رمضان ریلیف پیکج 2025 کا جائزہ اجلاس، شفافیت اور مؤثر ترسیل پر زور
  • بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق پیکج کا اعلان جلد کیا جائے گا؛ وزیر اعظم
  • بجلی کی قیمت میں کمی کے جامع پیکج کااعلان جلد ہوگا، وزیراعظم
  • شمسی توانائی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، بجلی قیمت میں کمی کے جامع پیکج کا اعلان جلد ہوگا، وزیراعظم