سندھ میں ملازمین کو عید کی تعطیلات کے ساتھ ایک دن کی مزید چھٹی مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ 2025ء ) صوبہ سندھ میں ملازمین کو عیدالفطر کی تعطیلات کے ساتھ ایک دن کی مزید چھٹی مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم اور صوبے کی حکمران جماعت کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے صوبائی حکومت نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، جس کے تحت صوبہ سندھ کے تمام سرکاری دفاتر، خود مختار ادارے اور تعلیمی ادارے 4 اپریل کو بند رہیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے ملک بھر کی طرح صوبے میں عید الفطر کی تعطیلات کا بھی اعلان کردیا ہے، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ عید الفطر پر تین تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جو پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک ہوں گی، اس دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے، اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے بھی عید الفطر پر 3 تعطیلات کا اعلان کیا جاچکا ہے۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں ملک میں عیدالفطر کیلئے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا بھی اعلان کیا گیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری ہوگیا، وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا، اسی طرح حکومتِ پنجاب نے بھی صوبے میں عیدالفطر کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے تحت صوبے بھر کے تعلیمی ادارے عیدالفطر کے موقع پر 31 مارچ سے 2 اپریل تک 3 دن کے لیے بند رہیں گے اور پنجاب میں عید کے بعد 4 اپریل سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نوٹی فکیشن کی تعطیلات تعطیلات کا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے
پڑھیں:
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں عید کی چھٹیاں 28 مارچ بروز جمعہ سے 2 اپریل بروز بدھ تک ہونگی جبکہ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 3 اپریل سے ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں عید کی چھٹیاں 28 مارچ بروز جمعہ سے 2 اپریل بروز بدھ تک ہونگی جبکہ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 3 اپریل سے ہوگا۔ دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔