خصوصی پروگرام “شی جن پھنگ اکنامک تھاٹ سیریز لیکچرز” کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ اور نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ 14 اقساط پر مشتمل خصوصی پروگرام ” شی جن پھنگ اکنامک تھاٹ سیریز لیکچرز” 24 مارچ کی شام 19:45 پر چائنا میڈیا گروپ کے فائننس چینل پر نشر کیا جائے گا۔ یہ پہلا ٹی وی فیچر پروگرام ہے جس میں شی جن پھنگ کے معاشی خیالات کی منظم طریقے سے وضاحت کی گئی ہے۔

اس پروگرام میں صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نئے ترقیاتی تصور پر عمل درآمد، ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر، اعلیٰ معیار کی ترقی اور نئے معیار کی پیداواری صلاحیت کو فروغ دینے، نئے دور میں چین کی اقتصادی ترقی کے لئے شی جن پھنگ کی معاشی سوچ کی تاریخی کامیابیوں اور تبدیلیوں کو منظم انداز میں پیش کرنے اور شی جن پھنگ کی معاشی سوچ کی خصوصیات، نظریاتی قدر اور عملی طاقت کو جامع طور پر پیش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شی جن پھنگ

پڑھیں:

معیشت میں بہتری کے اشارے، حکومت نے اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی

معیشت میں بہتری کے اشارے، حکومت نے اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا تعمیر وطن میں اہم کردار جاری ہے، جولائی تا فروری ترسیلات زر میں 32.5 فیصد اضافہ ہوگیا۔ ترسیلات زر 23.96 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ وفاقی حکومت کی ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔

وفاقی حکومت نے مارچ کی ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی، جس میں معیشت کے مختلف شعبوں میں بہتری کے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری ترسیلات زر میں 32.5 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کا حجم 23.96 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملکی برآمدات میں 7.2 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد برآمدات کا حجم 21.82 ارب ڈالر ہو گیا، جبکہ درآمدات میں 11.4 فیصد اضافے کے ساتھ ان کا حجم 38.32 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 691 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ ہوا، تاہم پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی 211 ملین ڈالر رہی۔ زر مبادلہ کے ذخائر 11.14 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

ٹیکس وصولیوں میں 25.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو جولائی تا فروری 7344 ارب روپے رہی، جبکہ نان ٹیکس ریونیو میں 75.8 فیصد اضافے کے بعد اس کا حجم 3763 ارب روپے ہو گیا۔

صنعتی شعبے میں کچھ مشکلات سامنے آئیں، جہاں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ منفی 1.22 فیصد رہی۔ تاہم، مہنگائی کی شرح میں بہتری دیکھنے میں آئی، جہاں فروری میں مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 1.5 فیصد کم ہوئی، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 0.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مالیاتی خسارہ 1.7 فیصد کم ہوا، جبکہ پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 2.8 فیصد رہا۔ رپورٹ کے مطابق، مالیاتی نظم و نسق کے مستحکم ہونے کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، اور تمام اقتصادی اشاریے حوصلہ افزا ہیں۔

دوسری جانب معاشی میدان سے مثبت خبر یہ بھی ہے کہ وزیرستان میں کنوئیں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔ ماڑی انرجیز لمیٹڈ کے مطابق یومیہ 26 ملین میٹر اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔ جبکہ یومیہ 244 بیرل خام تیل بھی حاصل ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کی امریکہ میں اہم  ملاقاتیں
  • قرضوں کا خاتمہ اور معاشی استحکام لمبی جدوجہد، محنت کرتے رہے تو پاکستان ضرور ترقی کریگا: وزیراعظم
  • وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی کی امریکہ میں اہم ملاقاتیں
  • معیشت میں بہتری کے اشارے، حکومت نے اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی
  • بیجنگ میں “اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانا اور کثیرالجہتی کا فروغ” کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد
  • ایتھوپیا سے مکہ مکرمہ تک دنیا کی پہلی “کافی شاپ” کی حیرت انگیز کہانی
  • یوکرینی بحران پر “فرینڈز آف پیس” گروپ کا نیو یارک میں منعقدہ اجلاس کامیاب رہا ، چینی وزارت خارجہ
  • یوکرینی بحران پر “فرینڈز آف پیس” گروپ کا نیویارک میں منعقدہ اجلاس کامیاب رہا ، چینی وزارت خارجہ
  • “چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا متعدد یورپی ممالک میں انعقاد