دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 15ہزار 700کیوسک اور اخرج 15ہزار300کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 10ہزار 300کیوسک اور اخراج 10ہزار 300کیوسک، خیرآباد پل پر آمد 16ہزار600کیوسک اور اخرج 16ہزار600کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد17ہزار 400کیوسک اور اخراج 14ہزار 500کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 8ہزار 400کیوسک اور اخراج 2ہزار100کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
بیراج:جناح میں آمد 26ہزار کیوسک اور اخراج23 ہزار کیوسک، چشمہ میں آمد 22ہزار 600کیوسک اوراخراج 18ہزار500کیوسک، تونسہ میں آمد24ہزار 400کیوسک اور اخراج 23 ہزار 900کیوسک، گدو میں آمد 22ہزار کیوسک اور اخراج 18ہزار300کیوسک، سکھر میں آمد 16ہزار 200کیوسک اور اخراج 6ہزار 200کیوسک، کوٹری میں آمد 5ہزار 200کیوسک اور اخراج 200کیوسک، تریموں میں آمد 9ہزار 700کیوسک اور اخراج 3ہزار 800، پنجند میں آمد2ہزار 100کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔(جاری ہے)
آبی ذخائر: تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1402.00فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.000ملین ایکڑ فٹ۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1068.75فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.106ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.000ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کیوسک اور اخراج کے مقام پر آمد میں پانی کی
پڑھیں:
جنوبی کوریا: معزول وزیر اعظم ہان ڈک سو قائم مقام صدر کے عہدے پر بحال
ہان ڈک سو نے گزشتہ برس دسمبر میں مارشل لاء لگانے کی ناکام کوشش کرنے والے سابق صدر یون سک یول کو معطل کبے جانے کے بعد ملک کے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی کوریا کی عدالت نے مواخذے کے شکار وزیرِاعظم ہان ڈک سو کو قائم مقام صدر کے عہدے پر بحال کر دیا۔ جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے وزیرِاعظم ہان ڈک سو کے مواخذے کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ملک کے قائم مقام صدر کے عہدے پر بحال کیا ہے۔ہان ڈک سو نے گزشتہ برس دسمبر میں مارشل لاء لگانے کی ناکام کوشش کرنے والے سابق صدر یون سک یول کو معطل کبے جانے کے بعد ملک کے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ بعد ازاں معزول صدر یون سک یول کے خلاف تحقیقات کے لیے 2 خصوصی بل پر دستخط سے انکار پر اپوزیشن نے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کے مواخذے کا بھی اعلان کر دیا تھا۔ اب جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے 8 ججوں میں سے 7 نے ہان ڈک سو کے مواخذے کو مسترد کرنے کے لیے ووٹ دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دسمبر میں ہان ڈک سو کی جانب سے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالنے کے صرف 2 ہفتوں کے بعد اپوزیشن نے ان کے مواخذے کا اعلان کیا تو اس وقت سے جنوبی کوریا کی قیادت نائب وزیرِاعظم چوئی سانگ موک سنبھال رہے تھے۔