کراچی‘ صحافی فرحان ملک کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)سندھ ہائی کورٹ نے صحافی فرحان ملک کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں زیرِ حراست صحافی فرحان ملک نے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں سندھ حکومت، ایس ایس پی ایسٹ، ڈائریکٹر ایف آئی اے و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت عید کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ 20 مارچ کو نجی چینل کے سابق ڈائریکٹر نیوز فرحان ملک کو ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے پیکا آرڈیننس کے تحت گرفتار کر لیا تھا، ان کے خلاف گزشتہ 3 ماہ سے یہ انکوائری جاری تھی۔جمعرات 20 مارچ کو انہیں ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی میں بیان دینے کے لیے طلب کیا گیا تھا بعد ازاں ڈائریکٹر سائبر کرائم کے احکامات پر سب انسپکٹر ذیشان نے مقدمہ نمبر 25/ 25 درج کر کے انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔21 مارچ کو عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر فرحان ملک کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے درخواست پر کی درخواست ایف ا ئی اے فرحان ملک
پڑھیں:
صحافی فرحان ملک کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد
کراچی کی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے صحافی فرحان ملک کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔
عدالت نے فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور صحافی کی درخواست ضمانت پر 27 مارچ تک کے نوٹس جاری کردیے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فرحان ملک کے دفتر پر چھاپہ معمول کی تحقیقات نہیں آزادی صحافت پر حملہ ہے۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اینٹی اسٹیٹ وڈیوز پوسٹ ہوئی ہیں، عدالت نے پوچھا کہ ایسی کیا ویڈیوز ہیں؟ کیس میں مدعی کون ہے؟
عدالت نے صحافی فرحان ملک سے سوال کیا کہ آپ کو مارا تو نہیں ہے؟ہراساں تو نہیں کیا جارہا ہے؟
فرحان ملک نے کہا کہ ہمارے اسٹاف کو تنگ کیا جارہا ہے، اس پر عدالت نے تنبیہ کی کہ کسی کو تنگ کیا تو تفتیشی افسر کو شوکاز کریں گے۔
فرحان ملک کی پیشی کےموقع پر اینکرز اورسینئر صحافیوں کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی، صحافی فرحان ملک کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔