ہان ڈک سو نے گزشتہ برس دسمبر میں مارشل لاء لگانے کی ناکام کوشش کرنے والے سابق صدر یون سک یول کو معطل کبے جانے کے بعد ملک کے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔  اسلام ٹائمز۔ جنوبی کوریا کی عدالت نے مواخذے کے شکار وزیرِاعظم ہان ڈک سو کو قائم مقام صدر کے عہدے پر بحال کر دیا۔ جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے وزیرِاعظم ہان ڈک سو کے مواخذے کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ملک کے قائم مقام صدر کے عہدے پر بحال کیا ہے۔ہان ڈک سو نے گزشتہ برس دسمبر میں مارشل لاء لگانے کی ناکام کوشش کرنے والے سابق صدر یون سک یول کو معطل کبے جانے کے بعد ملک کے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ بعد ازاں معزول صدر یون سک یول کے خلاف تحقیقات کے لیے 2 خصوصی بل پر دستخط سے انکار پر اپوزیشن نے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کے مواخذے کا بھی اعلان کر دیا تھا۔ اب جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے 8 ججوں میں سے 7 نے ہان ڈک سو کے مواخذے کو مسترد کرنے کے لیے ووٹ دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دسمبر میں ہان ڈک سو کی جانب سے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالنے کے صرف 2 ہفتوں کے بعد اپوزیشن نے ان کے مواخذے کا اعلان کیا تو اس وقت سے جنوبی کوریا کی قیادت نائب وزیرِاعظم چوئی سانگ موک سنبھال رہے تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جنوبی کوریا کی کے مواخذے

پڑھیں:

علامتی پرائمری ووٹنگ، استنبول کے معزول میئر کو ڈیڑھ کروڑ ووٹ پڑ گئے

استنبول (نیوز ڈیسک) ترکیہ میں اپوزیشن کی مرکزی جماعت سی ایچ پی کی جانب سے کروائی گئی علامتی پرائمری ووٹنگ میں استنبول کے معزول میئر امام اوغلو کو ڈیڑھ کروڑ ووٹ پڑ گئے، یہ با ت میونسپلٹی کی جانب سے بتائی گئی ۔ یہ امام اوغلو کیلئے بڑے پیمانے پر عوامی حمایت کا مظہر ہے۔ میونسپلٹی نے بتایا کہ ڈیڑھ کروڑ ووٹوں میں سے ایک کروڑ 21لاکھ سے زائد ووٹ یکجہتی کے طور پر انہیں ملے ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3ایڈیشنل رجسٹرار کے تبادلے
  • قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سےاسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل رجسٹرار کے تبادلے 
  • علیمہ خان کا قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر تحفظات کا اظہار
  • اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ؛ عدالت نے سینیٹ اجلاس کی آئندہ تاریخ طلب کرلی
  • جنوبی کوریا: معزول وزیر اعظم ہان ڈک سو قائم مقام صدر کے عہدے پر بحال
  • سابق وزیراعظم عمران خان سے ہفتے میں 2 دن کی ملاقاتیں بحال
  • جنوبی کوریا کے برطرف وزیراعظم ہان ڈک سو بحال، دوبارہ بطور قائم مقام صدر ذمہ داریاں سنبھالیں گے
  • علامتی پرائمری ووٹنگ، استنبول کے معزول میئر کو ڈیڑھ کروڑ ووٹ پڑ گئے
  • جنوبی کوریا کے جنگلات میں آتشزدگی‘ 2فائر فائٹر ہلاک