دروش چترال میں ڈگری کالج بنانے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے دروش چترال میں ڈگری کالج بنانے کی منظوری دے دی۔
ڈگری کالج کی منظوری رکن قومی اسمبلی فتح الملک کی سفارش پر منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کو مراسلہ بھیج دیا گیا۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور، ترقیاتی پروگرام کے تحت 11.62 ارب روپے فنڈز کی منظوری
صوبائی محکمہ خزانہ نے ترقیاتی پروگرام کے 7ویں مرحلے کے تحت 11.62 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی، فنڈز مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ خزانہ نے ترقیاتی پروگرام کے تحت 11.62 ارب روپے فنڈز کی منظوری دے دی۔ صوبائی محکمہ خزانہ نے ترقیاتی پروگرام کے 7ویں مرحلے کے تحت 11.62 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی، فنڈز مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کے لیے 71 ملین، ریلیف و آبادکاری کے لیے 60 ملین اور سڑکوں کی مرمت کے لیے 1821.5 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔ سوشل ویلفیئر کے لیے 180 ملین، کھیل و سیاحت 630 ملین، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 2 سو ملین، سیاحت 4 سو ملین اور واٹر سیکٹر کے لیے 100 ملین روپے جاری کیے جائیں گے۔ صحت کے شعبے کے لیے 700 ملین، ہاؤسنگ 86.76 ملین اور لیبر کے لیے 10 ملین روپے جاری ہوں گے۔