بین الاقوامی نظام کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
بین الاقوامی نظام کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز
ٹوکیو : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ٹوکیو میں جاپان-چین دوستی کے سات گروپوں کے نمائندوں سے اجتماعی ملاقات کی۔ جاپان-چین دوستی پارلیمانی اتحاد کے صدر اور جاپان کی حکمران پارٹی کے سیکریٹری جنرل مورییاما ہیروشی، جاپان انٹرنیشنل ٹریڈ پروموشن ایسوسی ایشن کے صدر کونو یوہی، نیز جاپان-چین دوستی ایسوسی ایشن، جاپان-چین کلچرل ایکسچینج ایسوسی ایشن، جاپان-چین اکنامک ایسوسی ایشن،جاپان-چین ایسوسی ایشن، اور جاپان-چین فرینڈشپ ہال کے عہدہ داران نے شرکت کی۔
پیر کے روزوانگ ای نے کہا کہ بین الاقوامی نظام کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ چین کی ترقی دنیا میں امن کی قوت میں اضافہ اور استحکام کے عوامل کو مضبوط کر رہی ہے۔ چین ایک بڑے ملک کے طور پر اپنی ذمہ داری اُٹھائے گا اور دنیا کو طاقتوروں کے غلبے والے “جنگل” میں واپس نہیں جانے دے گا۔ جاپان-چین دوستی کے سات گروپوں نے طویل عرصے سے جاپان-چین دوستی کے لیے کوششیں کی ہیں، جسے چین خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں، دونوں ممالک کے تعلقات کی سیاسی بنیاد کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔
چین-جاپان مشترکہ اعلامیہ کی چین-جاپان امن اور دوستی معاہدے کے ذریعے تصدیق کی گئی ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے قانونی طور پر پابند رہنما دستاویزات ہیں، جن پر سختی سے عمل کرنا لازمی ہے، خاص طور پر تاریخ اور تائیوان کے معاملات کو درست طریقے سے دیکھنا اور انہیں سنبھالنا چاہیے۔ اجلاس میں شریک جاپان-چین دوستی گروپوں کے نمائندوں نے کہا کہ جاپان-چین دوستی دونوں ممالک اور ان کے عوام کے لیے انتہائی اہم ہے، جاپان-چین دوستی گروپ دونوں ممالک کے تعلقات کی سیاسی بنیاد کو مضبوطی سے تھامے رکھیں گے اور جاپان-چین تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مزید تعاون جاری رکھیں گے۔ اسی دن، وانگ ای نے ٹوکیو میں جاپان کے سابق وزیر اعظم فوکودا یاسو سے بھی ملاقات کی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
یوکرینی بحران پر “فرینڈز آف پیس” گروپ کا نیویارک میں منعقدہ اجلاس کامیاب رہا ، چینی وزارت خارجہ
یوکرینی بحران پر “فرینڈز آف پیس” گروپ کا نیویارک میں منعقدہ اجلاس کامیاب رہا ، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے نیویارک میں یوکرینی بحران پر “فرینڈز آف پیس” گروپ کے اجلاس اور نتائج کی دستاویزات کی اشاعت کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں یوکرینی بحران کی تازہ ترین صورتحال اور دیرپا امن کے حصول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ اجلاس بہت کامیاب رہا اور اس میں تنازعات کو سیاسی مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کا اعادہ کیا گیا۔یہ گروپ تمام فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھنے کے لیے کام جاری رکھے گا تاکہ گلوبل ساؤتھ کی آواز پر زیادہ توجہ دی جائے، مشترکہ طور پر یوکرینی بحران کے پرامن حل کو فروغ دیا جائے اور سب کے لیے ایک بہتر مستقبل تخلیق کیا جائے۔
چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر امن اور بات چیت کے لیے زیادہ معقول آواز اٹھانے، جنگ بندی اور امن مذاکرات کے فروغ کے لئے سازگار حالات پیدا کرنے اور یوکرینی بحران کے سیاسی حل کے حصول کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔