“چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا متعدد یورپی ممالک میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ :حالیہ دنوں چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ ٹائم : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ میں فرانس ، ہنگری ، بلغاریہ ، کروشیا ، پولینڈ ، اٹلی ، جرمنی ، مالڈووا ، البانیہ اور جمہوریہ چیک سمیت 10 یورپی ممالک میں منعقد ہوا۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات، سرکاری اداروں کے نمائندوں، ماہرین ، اسکالرز، اور میڈیا کے نمائندوں سمیت دیگر مہمانوں نے چین کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو وسعت دینے سمیت اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

سابق چیک وزیر اعظم جیری پیرووبیک نے کہا کہ چین کی جانب سے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی وسعت نے چیک رپبلک سمیت عالمی شراکت داروں کے لیے ترقی کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔ پولینڈ کے سابق نائب وزیر اعظم اور وزیر معیشت جانوس پیہوچنسکی نے کہا کہ چین کی مستحکم اقتصادی ترقی نے عالمی معیشت کی بحالی ,یورپی یونین اور پولینڈ کے لئے اہم ترقیاتی مواقع کی امید پیدا کی ہے۔

البانیہ کے سابق نائب وزیر برائے زراعت و دیہی ترقی چی ویکی نے اپنے دورہ چین کے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین نے حالیہ برسوں میں اعلیٰ سطحی کھلے پن کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو چین میں سرمایہ کاری کرنے کی طرف راغب کیا ہے تاکہ چین کی ترقی کے مواقع کو شیئر کیا جائے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

“ویلکم” کے سیٹ پر میری توجہ کے لیے انیل کپور اور نانا پاٹیکر جھگڑتے تھے: ملیکہ شیراوت

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملیکہ شیراوت نے انکشاف کیا ہے کہ 2007 کی مشہور فلم “ویلکم” کے سیٹ پر انیل کپور اور نانا پاٹیکر ان کی توجہ حاصل کرنے کے لیے آپس میں جھگڑا کرتے تھے۔

حال ہی میں یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ملیکہ شیراوت نے اپنے فلمی کیریئر اور ماضی کے دلچسپ تجربات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے “ویلکم” کے سیٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انیل کپور اور نانا پاٹیکر کے درمیان ایک مزاحیہ کشمکش چلتی تھی تاکہ وہ ان کی توجہ حاصل کرسکیں، جس کی وجہ سے وہ خود کو بہت خاص محسوس کرتی تھیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ فلم کی شوٹنگ دبئی میں ہوئی تھی، جہاں شدید گرمی کے باوجود سب جلدی کام مکمل کرنے کے لیے بے چین تھے۔

واضح رہے کہ “ویلکم” میں انیل کپور، اکشے کمار، نانا پاٹیکر، کترینہ کیف، اور ملیکہ شیراوت نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ فلم کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل “ویلکم بیک” کے نام سے 2015 میں ریلیز کیا گیا تھا، جو ناظرین میں بھی مقبول رہا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • بیجنگ میں “اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانا اور کثیرالجہتی کا فروغ” کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد
  • ایتھوپیا سے مکہ مکرمہ تک دنیا کی پہلی “کافی شاپ” کی حیرت انگیز کہانی
  • خصوصی پروگرام “شی جن پھنگ اکنامک تھاٹ سیریز لیکچرز” کا آغاز
  • گلوبل ساؤتھ کانفرنس کا باہمی مالیاتی تعاون بڑھانے پر زور
  • چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا پاکستان سمیت متعدد ممالک میں انعقاد
  • چائنا ڈیولپمنٹ فورم 2025 کے سالانہ اجلاس کا بیجنگ میں انعقاد
  • چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا وینٹیان میں انعقاد
  • “چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا پاکستان سمیت متعدد ممالک میں انعقاد
  • “ویلکم” کے سیٹ پر میری توجہ کے لیے انیل کپور اور نانا پاٹیکر جھگڑتے تھے: ملیکہ شیراوت