بشریٰ بی بی کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر سے متعلق 7 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے 7 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کردی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اورکیس میں شامل تفتیش ہونے کیلئے بھی درخواست دائرکی گئی۔
بشریٰ بی بی کیجانب سے انصر کیانی ایڈوکیٹ اور شمسہ کیانی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ آبپارہ ،سیکرٹریٹ ،ترنول، رمنا میں 2،مارگلہ اور کراچی کمپنی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں کی بھی 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں 5 مئی تک توسیع کردی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل ،عالیہ حمزہ اور کنول شوزب کی جانب سے سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں۔ پی ٹی آئی رہنما مشعال یوسفزئی ،نادیہ خٹک اورفلک ناز چترالی عدالت میں پیش ہوئیں۔شعیب شاہین ،علی بخاری ،عمیر نیازی، تیمور جھگڑا ،علی ضمان، عبدالطیف و دیگر ضمانتوں میں توسیع کردی گئی۔
عدالت نے کہا کہ ضمانت کی جتنی درخواستیں آچکی ہیں سب کو اکٹھا سنا جائے گا۔ عدالت نے تمام ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا ،ترنول اور کوہسار میں 26 نومبر احتجاج پر مقدمات درج ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: توسیع کردی مقدمات میں پی ٹی آئی بی بی کی
پڑھیں:
ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس میں سزا معطلی کیلئے عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس میں سزا معطلی کیلئے عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی 190ملین پاونڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں رجسٹرار آفس کے اعتراض کیساتھ سماعت کے لیے مقرر کردیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سزا معطلی کی درخواستوں پر کل سماعت کریں گے۔درخواستیں رجسٹرار آفس کے اعتراض کیساتھ سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے 190 ملین پاونڈ کیس میں سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے زریعے درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو یقین دہانی کراتے ہیں سزا معطلی کے بعد اپیل کی ہر سماعت پر عدالت موجود ہوں گے، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 17 جنوری کو احتساب عدالت سے سنائی جانے والے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی دی جائے، مرکزی اپیل کے حتمی فیصلے تک احتساب عدالت کا فیصلہ اور سزا معطل کئے جائیں۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پہلے سے دائر اپیلوں میں احتساب عدالت کی سزا کاالعدم قرار دے کر بری کرنے کی استدعا بھی کررکھی ہے۔ہائی کورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے کی استدعاکرتے ہوئے اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے۔
این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا۔ استغاثہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔ نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی لہذا اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ احتساب عدالت نے جرم ثابت ہونے پر بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید جبکہ بشری بی بی کو 7 سال قید اور جرمانوں کی سزا کا فیصلہ سنایا تھا۔