City 42:
2025-03-26@01:08:44 GMT

بغیرلائسنس گاڑی چلانےوالےہو جائیں ہوشیار ! بڑی خبر آگئی

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

علی ساہی:ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی سخت کارروائیوں کی ہدایت، 3ہفتوں میں بغیرلائسنس گاڑی چلانےپر1لاکھ15ہزارسےزائدشہریوں کےچالان کئے گئے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے مطابق بغیرلائسنس گاڑی چلانےوالوں کیخلاف مزید سخت کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا، 45ہزارسےزائدشہریوں کوبغیرلائسنس گاڑی چلانےپرچالان ٹکٹ جاری کئے گئے، ٹریفک پولیس گوجرانوالہ نے9ہزار چالان ٹکٹ جاری کیے۔
فیصل آباد 10ہزار ،ملتان میں3ہزارسےزائدشہریوں کوبغیرلائسنس پرچالان کیےگئے،صوبہ بھرمیں لائسنس کی چیکنگ کویقینی بنانےکےمؤثراقدامات کیےجائیں۔
بغیرلائسنس گاڑی موٹرسائیکل چلانےوالےکسی رعایت کےمستحق نہیں،جرمانےوقانونی کارروائی سےبچنے کیلئےشہری اپناڈرائیونگ لائسنس بنوائیں،شہریوں کومحفوظ سفرفراہم کرناٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے، 

اے آئی جی مانیٹرنگ خالد محمود افضل سے گولی چل گئی، ہسپتال داخل

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بغیرلائسنس گاڑی

پڑھیں:

راولپنڈی؛ ٹریفک پولیس نے شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرادیا

راولپنڈی:

راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کا تحت مقدمات کے اندراج کا سلسلہ وسیع ہوگیا ہے جہاں سٹی ٹریفک پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت شہری کےخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہری کے خلاف مقدمہ تھانہ کینٹ میں سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس اہلکار عمران سکندر نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اسٹاف کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ رضوان سنگر نامی اکاؤنٹ سے ٹک ٹاک وائرل ہوئی، ویڈیو کو دیگر اسٹاف نے بھی دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو حسین آٹوز کشمیر روڈ کے باہر رانگ پارکنگ پر پارک گاڑی کو اٹھانے کی تھی جس کو باقائدہ چالان ٹکٹ جاری کیا گیا تھا، حسین آٹوز کے مالک نے بدنیتی و جھوٹ پر مبنی ویڈیو بناکر وائرل کرکے عوام میں پولیس کے خلاف  نفرت انگیزی و اشتعال پھیلانے کی کوشش کی ہے۔

ٹریفک وارڈن نے کہا کہ ایسا کرنا پیکاایکٹ  کے تحت جرم ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب والے عید سے قبل طوفانی بارشوں کیلئے تیار ہو جائیں
  • کراچی: قائد آباد میں ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج، ڈرائیور گرفتار
  • کراچی میں افطار سے قبل گورنر ہاؤس اور پریس کلب کے اطراف بدترین ٹریفک جام
  • ٹینکر نے میاں اور حاملہ بیوی کو کچل دیا، موقع پر بچے کی پیدائش، تینوں چل بسے
  • پشاور: مسلح ڈاکوؤں نے بینک کی کیش گاڑی سے کروڑوں روپے لوٹ لیے
  • کراچی پریس کلب پر احتجاج کے باعث 2 روڈ ٹریفک کیلئے بند
  • پشاور ٹریفک پولیس کا تجاوزات مافیا کیخلاف کریک ڈائون
  • دیالپور میں ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
  • راولپنڈی؛ ٹریفک پولیس نے شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرادیا