Islam Times:
2025-03-26@00:01:31 GMT

یوتھ انیشیٹیو کے زیراہتمام مظفرآباد میں بائیک ریلی

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

یوتھ انیشیٹیو کے زیراہتمام مظفرآباد میں بائیک ریلی

ریلی بالائی اڈہ اور نلوچی پل سمیت اہم مقامات سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان پر یوتھ انیشیٹیو نے مظفرآباد میں اپر اڈہ سے نیلوچی پل تک ایک بائیک ریلی کا انعقاد کیا۔ ذرائع کے مطابق یہ ریلی اس غیر متزلزل جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تھی جو پاکستان کے قیام کا باعث بنی۔ ریلی پاکستان اور کشمیر کے درمیان اٹوٹ رشتے کا ایک واضح مظہر ہے۔ 23 مارچ 1940ء کو قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آل انڈیا مسلم لیگ نے تاریخی قرارداد لاہور منظور کی جس میں برصغیر میںمسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا گیا۔ اس قراردادوں کے محض سات برس بعد مسلمان پاکستان کی صورت میں اپنے لیے الگ وطن کے حصول میں کامیاب ہو گئے۔ ریلی بالائی اڈہ اور نلوچی پل سمیت اہم مقامات سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے پاکستان کی مسلح افواج کو شاندار خراج تحسین پیش کیا جو دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

’پان کی پیک ایدھی صاحب کے چہرے پر نہیں، بلکہ سماج کے منہ پر پڑی ہوئی ہے‘

عبدالستار ایدھی وطن عزیز کا ایک بہت بڑا نام ہیں جنہوں نے انسانوں کی خدمت کو ہی اپنی زندگی کا مقصد بنائے رکھا۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزارے۔ آج انہیں جہان فانی سے رخصت ہوئے 8 برس بیت چکے ہیں مگر پاکستانیوں کے لیے ان کی خدمات آج بھی ہر کسی کے ذہن میں نقش ہیں۔

عبدالستار ایدھی کو عوام کی جانب سے آج بھی بہت عزت سے نوازا جاتا ہے لیکن ایدھی صاحب کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں کسی نے پان کھا کر ان کی تصویر پر تھوک دیا ہے۔ جس پر صارفین شدید تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ کراچی انڈر پاس کی دیوار پر محسن پاکستان عبدالستار ایدھی کی تصویر پر بھی تھوک دیا گیا۔ پان کی یہ پیک ایدھی صاحب کے چہرے پر نہیں، بلکہ یہ ہمارے سماج کے منہ پر پڑی ہوئی ہے۔ یہ ایک شرمندگی کا نشان ہے، ایک ایسا زخم جو کسی قوم کی ناکامی کی گواہی دیتا ہے کہ ہم اخلاقی اقدار کی آخری سیڑھی پر واضح طور پر نظر آ رہے ہیں

https://Twitter.com/SajidFb/status/1903977199998251335

ہرمیت سنگھ لکھتے ہیں کہ ’بدبخت قوم اپنے محسنوں کو یوں خراج تحسین پیش کرتی ہے‘۔

https://Twitter.com/HarmeetSinghPk/status/1903682525224206339

عمر خٹک نے لکھا کہ عبدالستار ایدھی، ہم شرمندہ ہیں۔

https://Twitter.com/iUmarKhattak/status/1904064212508479636

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ یہ پان کی پیک ایدھی صاحب پر نہیں قوم کے منہ پر تھوکی گئی ہے۔

https://Twitter.com/samrinahashmi/status/1903763285465260152

آفتاب احمد گورایا نے لکھا کہ پاکستان میں انسانیت جس انسان کی مقروض ہے اُسے ’عبدالستار ایدھی‘ کہتے ہیں- محسن انسانیت عبدالستار ایدھی صاحب کی تصویر خراب کرنے والوں پر لعنت۔

پاکستان میں انسانیت جس انسان کی مقروض ہے اُسے "عبدالستار ایدھی" کہتے ہیں-
محسن انسانیت عبدالستار ایدھی صاحب کی تصویر خراب کرنے والوں پر لعنت۔۔۔ بےشمار pic.twitter.com/IsCVtZMvtd

— Aftab Ahmad Goraya (@GorayaAftab) March 23, 2025

1980 کی دہائی میں حکومت پاکستان نے عبدالستار ایدھی کو نشان امتیاز سے نوازا جب کہ پاک فوج نے انہیں شیلڈ آف آنر کا اعزاز دیا، 1992 میں حکومت سندھ نے انہیں سوشل ورکر آف سب کونٹی نینٹ کا اعزاز دیا۔

بین الاقوامی سطح پر 1986 میں عبدالستار ایدھی کو فلپائن نے رومن میگسے ایوارڈ دیا اور 1993 میں روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے انہیں پاؤل ہیرس فیلو دیا گیا۔

عبدالستار ایدھی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور علالت کے باعث 8 جولائی 2016 کو خالق حقیقی سے جاملے۔

عبدالستار ایدھی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

حکومت پاکستان نے انہیں بعد از مرگ نشانِ امتیاز سے بھی نوازا اور عظیم شخصیت کے اعزاز میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 50 روپے مالیت کا سکہ بھی جاری کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پان پان کی پیک عبد الستار ایدھی کراچی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سولر مارکیٹ کریش کر گئی ، قیمتوں میں مزید کمی
  • پاکستان میں سولر مارکیٹ کریش کر گئی ,مزید بڑی کمی
  • یوتھ سولیڈیریٹی افطار: ترکیہ، پاکستان اور فلسطین کے درمیان بھائی چارے کے فروغ کی ایک اور کاوش
  • ’پان کی پیک ایدھی صاحب کے چہرے پر نہیں، بلکہ سماج کے منہ پر پڑی ہوئی ہے‘
  • برطانیہ، مالدیپ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • گوادر میں یوم پاکستان پر عظیم الشان ریلی کا انعقاد، شہریوں کا ملک سے اتحاد کا شاندار مظاہرہ
  • کراچی میں پی ٹی آئی کی ایمپریس مارکیٹ سے مزار قائد تک ریلی
  • یوم پاکستان کے موقع پر مظفر آباد میں پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام ریلی
  • بلوچستان:یوم پاکستان پر ڈیرہ بگٹی میں شاندار ریلی