کراچی: کورنگی میں کزن کے ہاتھوں کزن قتل
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
کراچی کے علاقے عثمان ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا، واقعے میں 12سال کا بچہ بھی زخمی ہوا ہے۔
ایس ایس پی ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے جبکہ آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی حاصل کی جارہی ہے۔
ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق مقتول کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔
اسامہ کو ملزم فہد نے دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
مقتول اسامہ اور ملزم فہد آپس میں کزن ہیں اور دونوں کے کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے، فرار دونوں ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ساہیوال: 2 کرایے داروں کے ہاتھوں مالک مکان چھریوں کے وار سے قتل
---فائل فوٹوصوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں واقع تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں 2 کرایے داروں نے مالک مکان کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مالک مکان نے کرایے داروں سے بجلی کے بل کا تقاضہ کیا جس پر جھگڑا ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس افسوس ناک واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔