عید کے بعد احتجاج پی ٹی آئی نہیں بڑے پلیٹ فار م سے ہوگا:رئوف حسن
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما تحریک انصاف رؤف حسن نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے ہمیں مقتدرہ سے رابطوں کو معنی خیز بنانا ہے۔ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطہ ناگزیر ہے، کوئی پلیٹ فارم ملنا چاہئے جہاں بات ہو اور آگے بڑھے، بانی پی ٹی آئی نے تو پہلے ہی اداروں سے بات کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی تھی، اگر معاملات بات چیت سے حل ہو سکتے ہیں مزید راستہ اپنانا چاہئے سوشل میڈیا کو قابو میں لانے سے متعلق ابھی تک کوئی بات طے نہیں ہوئی، میری بھی 33 ہفتوں سے بانی سے ملاقات نہیں ہوئی، عبد کے بعد احتجاج پی ٹی آئی کے نہیں ایک بڑے لارجر پلیٹ فارم سے ہوا، محمود اچکزئی نے بھی نواز شریف سے رابطہ کیا تھا، اس کے بعد نواز شریف کی جماعت سے اعتراض شروع ہو گیا تھا پہلے بھی پنجاب نکلا ہے اب بھی نکلے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نواز شریف نے بلوچستان میں مذاکرات کرنے کی کوشش کی رائے دی ہے: خرم دستگیر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بلوچستان میں مذاکرات کرنے کی کوشش کی رائے دی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں سینئر لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے میں معاملہ ناراض بلوچوں کا نہیں بلکہ دہشتگردی کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عسکری اپروچ ناگزیر ہے، اگر مذاکرات کرنے ہیں تو اس سلسلے میں نواز شریف کی شخصیت اہم ہے اور اس معاملے پر مشاورت جاری ہے۔
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بلوچستان میں مذاکرات کرنے کی کوشش کی رائے دی ہے۔
عید کے چاند میں روئتِ ہلال کمیٹی کی اتباع کی جائے یا مقامی علماءکی؟
مزید :