Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈ کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت عید کے بعد ہوگی

راولپنڈی:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست کی سماعت عمران خان کے وکیل کی عدم حاضری پر عید کے بعد تک ملتوی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت نے کی۔

عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر راستے میں ہیں، لیڈ کونسل ابھی سپریم کورٹ سے آرہے ہیں، عدالت آخر میں یہ کیس رکھ لے۔

اس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ عید کے بعد یہ کیس رکھ لیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کہ عدم موجودگی پر عدالت نے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔

عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اِس کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا آرڈر کیا تھا، میں نے گزشتہ روز جیل حکام کو ملاقات کرنے والوں کی فہرست دی لیکن انہوں نے وصول نہیں کی، استدعا ہے کہ آج عدالت وہ تحریری آرڈر جاری کر دے۔

قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے بینچ کے ایک ممبر نے آرڈر لکھ لیا ہے جوں ہی میرے پاس آتا ہے دستخط کر دوں گا۔

متعلقہ مضامین

  • توہین مذہب کا الزام ثابت، 5 مجرمان کو سزائے موت اور عمر قید
  • چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں تاخیر کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • توہین رسالت کیس میں عدالت کا بڑا فیصلہ، 5مجرموں کو پھانسی،عمر قید اور 65لاکھ روپے جرمانے کی سزا
  • توہین رسالتﷺ کیس میں عدالت کا بڑا فیصلہ، 5 مجرموں کو پھانسی،عمر قید اور 65 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
  • منشیات کیس، ملزم ساحر حسن کیخلاف حتمی چالان پیش کرنے کی ہدایت
  • پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت، ڈی سی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت عید کے بعد ہوگی
  • پشاور ٹریفک پولیس کا تجاوزات مافیا کیخلاف کریک ڈائون
  • آئی پی پیز ٹیرف میں کمی سے متعلق آئی پی پیز اور سی پی پی اے کی درخواست  پر کل سماعت ہوگی