Islam Times:
2025-03-25@17:17:21 GMT

یہودی آباد کاری کونسل کا ابوظہبی کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

یہودی آباد کاری کونسل کا ابوظہبی کا دورہ

اسلام ٹائمز: عبری اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کو مستحکم کرنے اور عرب دنیا میں آباد کاروں کی موجودگی کو معمول پر لانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔ خصوصی رپورٹ:

متحدہ عرب امارات نے صیہونی غاصب رجیم کیساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک نئے اقدام کے طور پر اسرائیلی بستیوں کے کئی سربراہان کی میزبانی کی ہے۔ صیہونی رہنماوں کا یہ دورہ ایسے وقت میں انجام پایا ہے جب قابض حکومت مغربی کنارے کو ضم کرنے کے اپنے منصوبے کو آگے بڑھا رہی ہے۔ صیہونی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق اس سفر میں شریک صہیونی بستیوں کے سربراہان نے تصدیق کی ہے کہ یہودی آباد کاری کونسل (یشا) کے رہنماؤں نے حالیہ دنوں میں ابوظہبی کا سفر کیا تھا۔

یہ دورہ متحدہ عرب امارات کی فیڈرل نیشنل کونسل میں دفاع، داخلہ اور خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین علی راشد النعیمی کی دعوت پر افطار ضیافت میں شرکت کے لیے کیا گیا۔ صہیونی بستیوں کے سربراہوں نے اس دورے کو ایک تاریخی موقع قرار دیا ہے جسے ضائع نہیں کرنا چاہیے، اس سلسلے میں یہودی آباد کاری کونسل (Yisha) کے سربراہ اسرائیل گانٹز نے کہا ہے کہ نیا عالمی نظام روایتی فریم ورک سے ہٹ کر نئے اتحاد اور سوچ کی ضرورت ہے۔

اس سفر میں اماراتی حکومتی عہدیداروں، تاجروں، بااثر شخصیات کے ساتھ ساتھ یو اے ای میں اسرائیلی سفیر یوسی شیلی سے ملاقاتیں شامل تھیں۔ عبری اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کو مستحکم کرنے اور عرب دنیا میں آباد کاروں کی موجودگی کو معمول پر لانے کی جانب ایک اور قدم ہے، صہیونی بستیوں کے سربراہوں نے اس سفر کو اہم قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ انہوں نے اماراتی حکام کے ساتھ اس بارے میں بات چیت کی ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی بستیوں کے رہنما ایسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن میں امن معاہدے یا عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل میں صہیونی بستیوں کا انخلاء شامل نہ ہو۔ عبری اخبار اخبار نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ اماراتیوں نے ہی اس ملاقات کے لیے پہل کی، کیونکہ وہ موجودہ اسرائیلی حکومت کی تشکیل میں آباد کاروں کے طاقتور کردار سے واقف ہیں۔

سفر کے اختتام پر گنٹز نے ایک نجی گفتگو میں کہا ہے کہ حالیہ مہینوں میں دنیا بدل گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت واضح ہو رہی ہے اور غلط فہمیاں ختم ہو رہی ہیں، اس وجہ سے اب یہ محاذ ہمارے سامنے کھل گیا ہے، یہ پیشرفت ایک نئے دور میں داخل ہونے کی نشاندہی کرتی ہے، جس میں تصفیہ کی جڑوں کو مضبوط کرنا اور خطے سے دشمنوں کو ہٹانے سمیت بڑی تبدیلیوں کو مختلف ممالک میں، بااثر شخصیات اور رائے عامہ میں اچھی طرح سے قبول کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے چند سال پہلے، صہیونی بستیوں کے سربراہان، بشمول شمرون سیٹلرز کونسل کے سربراہ یوسی دگان، نے امارات کا سفر کیا تھا اور تجارتی تعلقات قائم کیے تھے۔ آج وہ عربوں کی اس پالیسی کو ختم کرنے یا بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے یا متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے یہودی بستیوں کا انخلاء اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کو معمول پر لانے ساتھ تعلقات کو کے ساتھ

پڑھیں:

اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا، کئی اہم معاملات پر غور ہوگا

فائل فوٹو۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ راغب نعیمی نے کل طلب کرلیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں انسانی دودھ کے بینک کے قیام کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔ 

اعلامیہ کے مطابق بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کے معاہدہ ختم کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق خواتین کو وراثت کے حق سے محروم کرنے کی رسموں سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر غور ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق  بجلی چوری اور زکوٰۃ فنڈ کو سرمایہ کاری کے غرض سے اسلامی بینکوں میں رکھنے کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سونے، تانبے کے بڑے ذخائر ریکوڈک کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل، 627 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی تصدیق
  • سونے، تانبے کے بڑے ذخائر ریکوڈک کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل، 627ملین ڈالر سرمایہ کاری کی تصدیق
  • نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت آذربائیجان کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبے کی تجاویز پر اجلاس
  • حکومت کا آئندہ ماہ اسلام آبادمیں معدنی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ
  • دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ اسلام آباد میں اسلام آباد کا سب سے بڑا سنت اعتکاف جاری
  • اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا، کئی اہم معاملات پر غور ہوگا
  • گرین انڈسٹریلائزیشن پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد دے گی. ویلتھ پاک
  • نیوزی لینڈ کے ساتھ ون ڈے سیریز میں شامل کھلاڑی آج دبئی روانہ ہوں گے
  • کھرمنگ، شہداء اسلام کانفرنس