ایک خوارجی کے والد نے جرگہ میں بیان دیا کہ جو پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہو، وہ ریاست کا دشمن ہے، چاہے میرا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ ہو، تقریباً سوا سال پہلے میں اس کے پیچھے قرآن لے کر گیا، اس نے قرآن بھی رد کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 13 مارچ کو جندولہ فورٹ حملے میں مارے جانے والے خوارجی نعیم خان سے والد، خاندان اور گاؤں کے مشیران نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ کری شموزئی، ڈی آئی خان کے 20 سے زائد مشیران اور والد احمد خان نے جرگہ میں شرکت کی اور خوارجی نعیم خان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا۔ والد احمد خان نے بیان دیا کہ جو پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہو، وہ ریاست کا دشمن ہے، چاہے میرا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ ہو، تقریباً سوا سال پہلے میں اس کے پیچھے قرآن لے کر گیا، اس نے قرآن بھی رد کر دیا۔

والد نے اعلان کیا کہ مجھے نہ اس کی نعش چاہیے اور نہ ڈھانچہ، خوارجیوں کیلئے نہ کوئی عزت، نہ جنازہ، میرا بیٹا جہنم کا ایندھن ہے۔ علاقے کی تاریخ میں پہلی بار کسی مرنے والے پر نہ فاتحہ خوانی ہوئی اور نہ تعزیت۔ عوام اور مشران نے خوارجین کے خلاف سخت مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کیلئے کوئی رعایت نہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 16 خوارج ہلاک

 راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خوارج دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 16 خوارج کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کیلی میں خوارج نے دراندازی کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔
 آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ 22 اور 23 مارچ کی شب خوارج نے پاک افغانستان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی، شدید فائرنگ کے تبادلےکے بعد تمام 16 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔
 آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے مؤثر بارڈر منیجمنٹ کا مطالبہ کر رہا ہے، توقع ہےکہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی، توقع ہےکہ افغان عبوری حکومت دہشت گردوں کو افغان سرزمین کے استعمال سے روکےگی۔
 آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمےکے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
 وزیراعظم نےکہا ہےکہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پوری قوم اپنی بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • والدکی موجودگی میں بھائی کا بہن کو قتل کرنا خاندان کی ملی بھگت کی نشاندہی کرتا ہے، قتل کیس میں عدالت کے ریمارکس
  • خوارج کی پاک، افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش، تمام 16 دہشتگرد ہلاک
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، 16 خوارج ہلاک
  • شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 16 دہشتگرد ہلاک
  • خوارج کی پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش ناکام، تمام 16 دہشت گرد ہلاک
  • شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 16 خوارج ہلاک
  • خوارج کی پاک-افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش ناکام، تمام 16 دہشت گرد ہلاک
  • جنڈولہ فورٹ حملے میں ہلاک خوارج سے والد اور خاندان کا مکمل لاتعلقی کا اعلان
  • جندولہ فورٹ حملہ؛ ہلاک خوارج سے والد اور خاندان کا مکمل لاتعلقی کا اعلان