اوکاڑہ، گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاوند جاں بحق ، بیوی اور بیٹی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دیپال پور روڈ پر 51 ٹو ایل نیو غلہ منڈی کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی نے مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی ، جس سے شوہر جاں بحق، بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاوند جاں بحق، بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دیپال پور روڈ پر 51 ٹو ایل نیو غلہ منڈی کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی نے مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی ، جس سے شوہر جاں بحق، بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ مرنے والے شخص کی لاش اور زخمیوں اور مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بیوی اور بیٹی زخمی موٹر سائیکل کو ٹکر
پڑھیں:
پولیس کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 13 افراد زخمی
پیرس(نیوزڈیسک)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ملزم کا تعاقب کرنے والی پولیس کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔ حادثے میں 10 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس کے جنوبی علاقے میں ہفتے کی صبح پولیس نے ایک گاڑی کا تعاقب کیا۔ اہلکاروں کو شبہ تھا کہ ڈرائیور نشے میں ہے۔ کچھ دور جاکر ڈرائیور نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا اور وہ ایک ٹریفک سگنل سے ٹکرا گئی ۔
پولیس اہلکار ملزم کو پکڑنے اترے تو پیچھے سے آتی دوسری گاڑی پہلی گاڑی سے ٹکرا گئی ۔ پولیس نے ڈرائیور اور گاڑی میں بیٹھے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔
غنودگی کا سامنا کرنیوالے مردو خواتین کو سنگین مرض ڈیمینشیا کا خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ ، طبی ماہرین