GAZA:

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں رمضان کے مقدس مہینے میں بھی بدستور جاری ہیں اور اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی حکام نے بتایا کہ اسرائیل نے جنوبی غزہ میں فضائی کارروائی کرکے حماس کے رہنما کو شہید کردیا اور تقریباً 18 ماہ سے جاری جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

حماس نے بتایا کہ خان یونس میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں سیاسی امور کے رہنما صلاح البرداویل اور ان کی اہلیہ شہید ہوگئیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ اسرائیل فوج نے اتوار کو رفح اور خان یونس میں کارروائیوں میں 30 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے، جس میں میونسپل کے عہدیدار اور طبی عملے کے اراکین بھی شامل ہیں۔

ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان اویشے ایڈرائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں تل السلطان کے شہریوں کو علاقے خالی کرنے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں بیان میں کہا گیا کہ فوج نے تل السلطان کو گھیرے میں لے لیا ہے جہاں عمارتیں منہدم کردی جائیں گی تاکہ علاقے میں کنٹرول وسیع کرتے ہوئے جنوبی غزہ میں سیکیورٹی زون بھی پھیلا دیا جائے۔

فلسطینی سول ایمرجنسی سروس نے بیان میں کہا کہ رفح میں 50 ہزار شہری تاحال پھنسے ہوئے ہیں جہاں اسرائیلی فوج نے اچانک حملہ کردیا تھا اور وہاں موجود شہریوں، ریسکیو تیموں اور دیگر اداروں کے افراد کی زندگی خطرے میں ہے۔

فلسطینی اور بین الاقوامی اداروں کے عہدیداروں نے غزہ میں ایک مرتبہ پر اشیائے ضروریہ کی قلت کے باعث قحط کے خدشات پر خبردار کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل سے متعلق نوٹس لے لیا

اسلام آباد:

حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل سے متعلق سوالات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ  پاکستانی پاسپورٹ پر واضح طور پر درج ہے کہ یہ ’’اسرائیل کے سفر‘‘ کے لیے کارآمد نہیں، لہٰذا، موجودہ قوانین کے تحت ایسا کوئی دورہ ممکن نہیں اور نہ ہی پاکستان کا اسرائیل کے حوالے سے کوئی مؤقف تبدیل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق، بشمول 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل سے متعلق نوٹس لے لیا
  • غزہ میں مصری سرحد کے قریب اسرائیلی عسکری کارروائیاں جاری
  • پاکستان میں آج بروزپیر،24مارچ کو سونے کی قیمت 3 لاکھ 19 ہزار سے تجاوز کرگئی
  • سعودی عرب میں مشترکہ کمیٹی کی کارروائیاں، 25 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار
  • اسرائیلی فوج کے زخمیوں کی تعداد 87000 سے تجاوز کر گئی
  • اسرائیلی جارحیت جاری: غزہ میں فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز
  • اسرائیلی جارحیت جاری ، شہید فلسطینیوں کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کرگئی
  • اسرائیلی حملے میں حماس کے سیاسی رہنما صلاح البردویل اہلیہ سمیت شہید
  • غزہ پر صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری، 59 فلسطینی شہید، اسپتال بھی تباہ