آذربائیجان کے صدر کو وزیراعظم کو خط، یوم پاکستان پر مبارک باد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی قوم کو یوم پاکستان پر خط لکھ کر مبارک باد دی ہے۔اپنے خط میں الہام علیوف نے پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تذویراتی شراکت داری اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ معیشت، ٹرانسپورٹ، لاجسٹک، توانائی، سرمایہ کاری، دفاعی صنعت اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں ہماری کامیاب مشترکہ کاوشیں ہمارے تعلقات کیلئے کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔ آذری صدر نے لکھا کہ عالمی امور پر پاکستان اور آذربائیجان کا موقف اور باہمی تعاون دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کا اظہار ہے، پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات جامع ترقی سے جڑے ہیں جن کی بنیادیں باہمی ثقافتی اقدار اوریکجہتی سے مزین اور احترام اور اعتماد پر محیط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین اعلی سطح دورے، ملاقاتیں اور رابطے ہمارے تعلقات میں نمایاں اضافے کا واضح اشارہ ہیں، ہم باہمی اعتماد، مفاہمت اور اخلاص پر مبنی مفید ملاقاتوں کو سراہتے ہیں جو گزشتہ ماہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے آذر بائیجان کے سرکاری دورہ کے موقع پر ہوئیں۔صدر علیوف نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران ہونے والے معاہدے دونوں ممالک کے تعلقات کے تعاون کی مثبت سمت کا تعین کریں گے، انشا اللہ پاکستان اور آذربائیجان مستقبل میں اپنے تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین روایتی دوستی اور تذویراتی شراکت داری اطمینان بخش ہے، اس سے دونوں ممالک کے بھائی چارے پر مبنی تعلقات اور عوامی اتحاد مزید مستحکم ہوگا۔ انہوں نے اپنے خط میں وزیراعظم شہباز شریف کی صحت اور کامیابیوں اور پاکستان کے عوام کیلئے امن، خوشحالی اور بہتری کیلئے دعا گو ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آذربائیجان کے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ جرمنی کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ جرمنی کا دورہ کریں گے جہاں وزیراعظم معذوروں کی عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ جرمنی کو شیڈول کیا جا رہا ہے، یکم اپریل سے تین اپریل تک جرمنی دورے کا امکان ہے۔

وزیراعظم کانفرنس کی سائیڈ لائن پر اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ جرمنی کا دورہ کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ جرمنی کا دورہ کریں گے
  • زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے؛ وزیراعظم 
  • آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا خط وزیراعظم شہباز شریف کو مل گیا، متن بھی سامنے آگیا
  • سستی بجلی پیکج جلد آئے گا، معاشی استحکام حاصل کر لیا، نظام کی درستگی جاری: وزیراعظم
  • آذربائیجان کے صدر کو وزیراعظم کو خط، یوم پاکستان پر مبارک باد
  • یوم پاکستان؛ صدرآذربائیجان الہام علیوف کی وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کو مبارکباد
  • دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم
  • صدر اور وزیراعظم کی یوم پاکستان پر قوم کو مبارک باد