ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از مرگ نشان پاکستان عطا، اعزاز صنم بھٹو نے وصول کیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
ذوالفقار علی بھٹو کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ان کی صاحبزادی صنم بھٹو نے وصول کیا۔ تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی و قومی خدمات بیان کیے جانے کے دوران صنم بھٹو جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں، اس موقع پر ایوان صدر جئے بھٹو اور زندہ ہے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا۔ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر مملکت نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو قومی اعزازات سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو شاندار خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا، ذوالفقار علی بھٹو کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ان کی صاحبزادی صنم بھٹو نے وصول کیا۔ تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی و قومی خدمات بیان کیے جانے کے دوران صنم بھٹو جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں، اس موقع پر ایوان صدر جئے بھٹو اور زندہ ہے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ذوالفقار علی بھٹو صنم بھٹو ترین سول
پڑھیں:
پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم کو بعد از شہادت اعلی ترین سول اعزاز ملنا تاریخی عمل ہے، شازیہ مری
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم کو بعد از شہادت اعلی ترین سول اعزاز ملنا تاریخی عمل ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کیلئے نشانِ پاکستان کا اعزاز بھٹوازم کے نظرئیے اور جمہوریت کی فتح ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نشانِ پاکستان کا اعزاز ملنا ان کی ملک کیلئے خدمات کا اعتراف ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو ان کے حقوق اور سیاسی شعور دیا، سیاست کو ڈرائنگ روم سے سڑک اور ہر گلی میں پہنچانے کا کریڈٹ بھی پیپلز پارٹی کے بانی قائد کو جاتا ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ وقت کے بدترین آمر نے فخرِ ایشیاء شہید ذوالفقار علی بھٹو کی آواز دبانے کی کوشش کی پر آج وہ آواز ہر زبان پر ہے۔(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ آمر ضیاء اور اسکے حواریوں نے جس عظیم قائد کو مجرم قرار دے کر پھانسی دی آج اسی قائدِعوام کو نشانِ پاکستان دیا گیا، وًتٴْعِزٴْ مًن تًشًاء وًتٴْذِلٴْ مًن تًشًاء ، یہ تاریخ کا انصاف ہے۔
شازیہ مری نے کہاکہ شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو نے کیا خوب کہا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ گڑھی خدا بخش جمہوریت کے علمبرداروں کا مسکن اور سیاسی کارکنان وہاں سے فیض حاصل کرتے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کا ہر کارکن اپنے قائدین کی طرح آمریت کے خلاف چٹان اور جمہوریت کا پروانہ ہے۔