Daily Mumtaz:
2025-03-25@15:19:05 GMT
وفاقی تعلیمی ادارے 31 مارچ سے 4 اپریل تک بند رہیں گے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عید الفطر اور موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
وفاقی وزارت تعلیم نے سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے عید اور موسم بہار کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے 31 مارچ سے 4 اپریل تک بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
راولپنڈی:تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے والے 2 منشیات فروش گرفتار
— فائل فوٹوراولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے والے 2 منشیات فروشوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق منشیات فروشوں سے 4 کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی ہے۔
سی پی او کے مطابق ایک سال کے دوران 4 ہزار سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔